Downloads        Co-Curricular Socities        Time Table        CMS        Attendance        ORIC                                                                       Tender        Auction        Career        Email        Contact Us       
GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

2nd International Conference on Advances in Theoretical and Applied Physics

فیصل آباد ( )گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد شعبہ فزکس کے زیر اہتمام طالبات کو جدید ٹیکنالوجیز اور ریسرچ سے آگاہی دینے کیلئے دوسری دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس برائے ایڈوانسز تھیو ریٹیکل اینڈ اپلائیڈ فزکس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستان اور مختلف ممالک کی یونیورسٹیز سے محققین نے شرکت کی اور فزکس میں ہونے والی جدید تحقیق کے بارے طالبات کو آگاہی دی۔ بین الاقوامی کانفرنس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرروبینہ فاروق نے بین الاقوامی کانفرنس منعقد کروانے پر شعبہ فزکس کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ انٹرنیشنل کانفرنس سے مختلف یونیورسٹیوں سے رابطے قائم ہوں گے اور مشترکہ تحقیق کی نئی راہیں کھلیں گی۔ انٹرنیشنل کانفرنس میں یونیورسٹی آف نارتھ کیرولینا امریکہ سے ڈاکٹر ایم اے حسان، سعودیہ عرب سے ڈاکٹر خرم جوئیہ، یو۔کے سے ڈاکٹر مارسیلو راڈریگز، چین سے ڈاکٹر باؤ کئی اور ڈاکٹر مظہر حسین دانش،ایگری کلچر یونیورسٹی فیصل آباد سے ڈاکٹر شازیہ، پنجاب یونیورسٹی سے پروفیسر ڈاکٹر منزہ ذوالفقار، ڈاکٹر عبرین اشعر نے اپنے تحقیقی مقالے پیش کئے۔ اس موقع پر کواڈینیٹر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر غزالہ سہیل، انچارج شعبہ فزکس ڈاکٹر اسماء خورشید اور دیگر فیکلٹی ممبران سمیت طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ انچارج شعبہ فزکس مس اسماء خورشید کہنا تھا کہ نینو ٹیکنالوجی سمیت فزکس کی مختلف برانچز کی اہمیت اور ورکنگ سے متعلق طالبات کو مفید معلومات میسر آرہی ہیں جس سے مستقبل میں انہیں تحقیق کرنے میں نئے موضوعات بھی ملیں گے۔ کانفرنس میں یونیورسٹی کی طالبات، فیکلٹی ممبران اور اساتذہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔کانفرنس میں معزز غیر ملکی سائنسدانوں اور پروفیسرز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جن کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے مایہ ناز پروفیسرز اور سائنسدان بھی کانفرنس میں رونق افروز ہوئے۔ مقررین نے کانفرنس سے خطاب کے دوران گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں مذکورہ کانفرنس کے انعقاد کی تعریف کی اور متعلقہ امور پر تفصیلی روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ اپنے تحقیقی مقالے بھی پیش کئے۔