GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

6th Meeting of Syndicate (13-9-2017)

گورنمنٹ کالج وویمن یو نیورسٹی کا چھٹا سینڈیکیٹ اجلاس صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن گورنمنٹ آف دی پنجاب/پرو چانسلر آف گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد سید رضا علی گیلانی کی زیر صدارت ہوا۔میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یو نیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے یونیورسٹی کے گزشتہ ترقیاتی وتعلیمی منصوبوں کی رپوٹ پیش کی۔وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے پروچانسلر کو مختلف یونیورسٹیز کے ساتھ ایم۔او۔یو مستحق طالبات کے لئے انٹر لوپ، مورہ،پیف،اور کلہ سکالر شپ کے بارے میںآگاہ کیا۔اجلاس میں بی۔ اے ۔ایس۔آر اور اکیڈمک کونسل کی میٹنگ کی منظوری دی گئی۔یونیورسٹی کے تمام امور اور وائس چانسلر کی معاونت کے لئے دو سینڈیکیٹ کی کمیٹیا ں تشکیل دے دی گئیں۔ 
اجلاس میں،ممبر ان صوبائی اسمبلی مس ثریا نسیم،مس مدیحہ رانا ، پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادروائس چانسلر فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی روالپنڈی ،پروفیسر حناطیبہ وائس چانسلر پاکستان انسٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن لاہور، پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد، پروفیسر ڈاکٹر طارق عزیز ،مسٹر افسر ساجد اور مسٹر بارک اللہ نے شرکت کی
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے اجلاس کے اختتام پرموجود تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا۔