GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

GC Women University Faisalabad has Organized an Event in Connection with 70th Independence Day (August 9, 2017)

پی آر اونمبر222 مورخہ09-08-2017
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
تقریبات بسلسلہ یوم آزادی پاکستان

فیصل آباد() آزادی ہمارا قیمتی سرمایہ ہے جس کے لئے ہمارے آباوء اجداد نے بے بہا قربانیاں دیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی ان خیالات کا اظہار انہوں نے 70ویں یوم آزادی کے سلسلے میں شعبہ ہیلتھ اینڈفیزیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام منعقدہ انٹر ڈیپارٹمنٹل “آزادی ٹیبل ٹینس” میچ کی تقریب سے کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج ہمارا معاشرہ انحطاط کا شکار ہے ہم من حیث القوم اپنی اقدار و ذمداریوں کو پس پردہ ڈال کر پر سکون اور بہتر سے بہترین زندگی کی دوڑ میں سر گرم ہیں۔اور کہا کہ ہم قائد اعظم محمد علی جناح،علامہ اقبال کے الگ مملکت کے مقصد فراموش کر بیٹھے ہیں اور کہا کہ ہمیں اپنے مقصد اور منزل کا تعین خود کرنا ہے اور ایسی شمع بن کر جلنا ہے جو برائیوں کے اندھیروں میں امید کی کرن بن کر جگمگائے۔انہوں نے مزید کہا کہ کھیلیں انسان کو حوصلہ ،ہمت اور صبر سیکھاتی ہیں ہر وہ کھلاڑی جو میدان میں اترتا ہے وہ فاتح ہے ۔اس موقع پر انہوں نے فکلیٹی ممبران اور طالبات کے ہمراہ 70ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا اور طالبات میں تحائف تقسیم کیے۔