GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Poster Competition (August 10, 2017)

پی آر اونمبر 223 مورخہ10-08-2017
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
تقریبات بسلسلہ یوم آزادی پاکستان

فیصل آباد()گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی شعبہ فائن آرٹس کے زیر اہتمام پوسٹر کمپیٹیشن کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتا ح وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کیا ۔ پوسٹر کمپیٹیشن میں طالبات نے یوم آزادی کے حوالے سے ملک کی مایہ ناز سیاسی وسماجی خواتین کے پوسٹر بنا کر ملک کے لئے ان کی پیش کردہ خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے طالبات کی طرف سے نمائش میں لگائے جانے والے فن پاروں کو سراہااور ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ انہوں نے کہا کہ طالبات نے جس طرح رنگوں کے امتزاج سے ہماری رہنما خواتین اور ان کی خدمات کو پیش کیا ہے وہ قابل تحسین ہے اور کہا کہ جس خوبصورتی اور دلچسپی سے کام کیا ہے وہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ ایک دن یہ طالبات بھی اپنے ملک و قوم کا نام روشن کریں گیں۔پو سٹر کمپیٹیشن میں کوارڈنیٹر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسرڈاکٹر نگہت بھٹی،پروفیسر راشدہ ظفر، ڈ ئریکٹر سٹوڈنٹ افیرز اسماء عزیزاورانچارج شعبہ فائن آرٹس مس نادیہ ظفر کے علاوہ دیگر فکلیٹی ممبران اور طالبات نے شرکت کی ۔