Downloads        Co-Curricular Socities        Time Table        CMS        Attendance        ORIC                                                                       Tender        Auction        Career        Email        Contact Us       
GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

A Job Fair & Industrial Expo-2020

فیصل آباد () کوئی بھی ملک و قوم اس وقت تک ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتی جب تک اس ملک کی خواتین اپنا کردار ادا نہ کریں جبکہ غریب وہ نہیں جس کے پاس مال و دولت کی کمی ہے بلکہ غریب وہ ہے جس کی سوچ کمزور ہے نیز پاکستان کا آئین خواتین کو برابر کے حقوق فراہم کرتا ہے اور ہمارے معاشرے میں مردوخواتین کو یکساں حقوق حاصل ہیں جبکہ نسلی بنیاد پر تشدد یا عدم رواداری کی آئین و قانون میں کوئی گنجائش موجود نہیں اور حکومتی اقدامات کے باعث اگرچہ آج ملک تمام شعبوں میں تیز رفتار ترقی کررہا ہے مگر پھر بھی خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب آشفہ ریاض فتیا نہ نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام دو روزہ جاب فیئر اینڈ انڈسٹریل ایکسپو 2020ء کے آغاز پر منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو قومی ترقی کے دھاے میں آنا ہوگا تب ہی وہ اپنے حقوق حاصل کرسکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواتین ہنر مند ی کے کام سیکھ کر اپنے مردوں کا معاشی بوجھ بانٹ سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری معاشرتی ذمہ داریاں ہیں کہ ہم اساتذہ کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کی تربیت کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے سوشل میڈیا اور موبائل فونز کے مثبت استعمال کی ضروت پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ویمن ایمپاور منٹ پنجاب نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے سابقہ تمام قواعد وضوابط پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا ہے جس کے تحت ضلعی سطح پر دو مرکزی افراد کے ذریعے بے شمار خواتین کو مفت قانونی مشورہ، پراسیکیوشن برائے مجرمانہ معامالات کی طرف سے نامزد کیا جاناچاہیے۔ انہوں نے کہاکہ سول معاملات کے حوالے سے قانون اور پارلیمانی امور،بار کونسلز کے ساتھ تعاون کیلئے خواتین کی قانونی امداد کی تشکیل ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ ہر ضلع میں خواتین کیلئے بزنس سہولت مرکز بنانا، پنجاب کے تمام اضلاع میں ور کنگ وومنز کیلئے رہائش کا انتظام،عوامی مقامات اور دفاتر میں خواتین کیلئے مخصوص واش رومز کا قیام وغیرہ محکمہ ترقی خواتین کے پروگرام میں شامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے بہترین انسانی وسائل سے مالا مال کیا ہے اور ہماری مجموعی آبادی کا 50 فیصد حصہ 25 سے 30 سال تک کی عمر کے نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کو ٹیکنیکل تربیت دے کر صنعتی پیداوار اور برآمدی مصنوعات کے معیار میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک میں کام کرنے والے پاکستانی ہر سال تقریباً 15 ارب روپے کا زر مبادلہ وطن عزیز بھیجتے ہیں جبکہ ٹیکنیکل ہینڈ افرادی قوت کی برآمد سے ہم اس سے کہیں زیادہ زرمبادلہ کما سکتے ہیں۔قبل ازیں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے دو روزہ جاب فیئر اینڈ انڈسٹریل ایکسپو کے انعقاد، اس کی اہمیت اور خواتین کیلئے اس کی افادیت سمیت یونیورسٹی کے مختلف پروگراما ت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا دور ہے اس میں جسمانی صلاحیت سے زیادہ دماغی صلاحیتوں کی ضرورت ہے۔ خواتین ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتیں دکھا رہی ہیں اور مقابلے کے امتحان میں بھی خواتین مردوں کے برابر آ رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین سائنس اور سوشل سائنسز کے ساتھ ساتھ کاروبار میں بھی آئیں او ر اعلی سطح کی نوکریوں کی طرف بھی لایا جائے اور اسی سلسلے میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد نے دو روزہ جاب فیئر اینڈ انڈسٹریل ایکسپو 2020 کا انعقاد کیا ہے جس سے طالبات کو نوکری حاصل کرنے کے مواقع ملیں گے۔ اس موقع پردیگر مہمانان ایم پی اے فردوس رائے، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فیصل آبا د کے صدر رانا سکند ر اعظم، پرفیسر ڈاکٹر شوکت،ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فیصل آباد کی صدر قراۃ العین،،سٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آباد کے ڈپٹی منیجر محمد اکبر و دیگر بھی موجود تھے جنہوں نے ایونٹ کے حوالے سے مفصل خطاب کیا۔دو روزہ جاب فیئر اینڈ انڈسٹریل ایکسپو کی افتتاحی تقریب کو پیغام پاکستان،دختران پاکستان، پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن، محکمہ تعلیم ہائر ایجوکیشن پنجاب، ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان،گلوبل شیپرز کمیونٹی فیصل آباد،سائیبیکس، فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ، پاکستان پیس کولیکٹو، محکمہ اطلاعات ونشریات حکومت پاکستان اور بعض دیگر اداروں کا اشتراک حاصل تھا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک کے بعد خطبہ استقبالیہ سے ہوا جس کی سعادت ڈائریکٹر امورطالبات مسز عاصمہ عزیز نے حاصل کی۔بعد ازاں تقریب کے دوران شرکاء میں سووینیئر ز تقسیم کئے گئے جس کے بعد یونیورسٹی سپورٹس گراؤنڈ میں ایکسپو کے آغاز کے حوالے سے فیتہ کاٹنے کی تقریب منعقد ہو ئی اور مہمان خصوصی صوبائی وزیر ترقی خواتین پنجاب آشفہ ریاض فتیانہ نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق کے ہمراہ جاب فیئر کے حوالے سے لگائے گئے سٹالز کا دورہ بھی کیا۔ جاب فیئر اینڈ انڈسٹریل ایکسپو کے ٹیکنیکل سیشن سے ترقی خواتین کی ماہرین بیگم رانا لیاقت، وحید اقبال ڈائریکٹر وویمن ڈویلپمنٹ جبکہ ارفع کریم سیشن سے ماہر انفارمیشن ٹیکنالوجی سلمان امین ڈائریکٹر پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ لاہور اور عمیر قریشی انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اسلام آباد کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر طالبات، فیکلٹی ممبران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔