Downloads        Co-Curricular Socities        Time Table        CMS        Attendance        ORIC                                                                       Tender        Auction        Career        Email        Contact Us       
GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

A one-day Seminar on Corona virus Awareness

فیصل آباد () گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی شعبہ ہوم اکنامکس کے زیر اہتمام کرونا وائرس کی آگاہی کے لئے ایک روزہ سیمینار اور اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے کی جبکہ ان کے ہمراہ رجسٹرار ڈاکٹر ظل ہما نازلی، کواڈینیٹر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر غزالہ سہیل فیکلٹی ممبران اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق کا کہنا تھا کہ دنیا گلوبل ویلج بن چکی ہے دنیا میں کہیں بھی کوئی بھی رونماء ہونے والی چیز بہت جلد پھیل جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کہ سائنسدان کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ریسرچ کر رہے ہیں اور بہت جلد اس کی میڈیسن دریافت کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس نمٹنے کے لئے احتیاتی تدابیر اختیار کرنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے طالبات کو ہدایت کی کہ وہ صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں بار بار ہاتھ دھویں،بخار اور فلو کی صورت میں بلڈ ٹیسٹ کروائیں اور گھر میں رہیں۔ اس موقع پر رجسٹرار ڈاکٹر ظل ہما نازلی کا کہنا تھا کہ صفائی نصف ایمان ہے ہمیں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ باہر کے ممالک سے آنے والوں کا سکریننگ ٹیسٹ ہونا چاہیے۔ اس موقع پر پروفیسر غزالہ سہیل کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی خوراک میں ایسی غذائیں استعمال کرنی چاہیں جس سے قوت مدافعت بڑھے تاکہ بیماریاں حملہ نہ کر سیکیں۔ ا س موقع پر الائیڈ ہسپتال سے ڈاکٹر سمیرا بدر احسان، جی سی یونیورسٹی سے ڈاکٹر ہما عمبرین،ڈاکٹر تمسیلا ممتاز نے بھی کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے احتیاتی تدابیر کے بارے میں آگاہ کیا۔اس موقع پر چیئرپرسن مس عائشہ حسین دیگر فیکلٹی ممبران اور طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔