فیصل آباد () آپکی شخصیت کو بنائیں گے ہم با کمال ذہنی وجسمانی طورپر وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار “فسٹ یوگا فٹنس سیشن” میں کیا انہوں نے کہا کہ یوگا ذہنی دباؤ اور جسمانی تھکاوٹ کو دور کر کہ آپ کوہشاش بشاش اورچست و چوکس بنا دیتا ہے اس لئے روزانہ 30منٹ اپنے لئے نکالیں اور خود کو تندرست اور بھرپور بنائیں۔اس موقع پر پنجاب کی پہلی یوگا ٹرینرطیبہ ندیم نے فیکلٹی اور طالبات کو یوگا کی آسان سرگرمیاں کروا کر یوگا کی تربیت کروائی۔ڈائریکٹر سپورٹس فرزان اعظم نے آنے والے تما م مہمانوں کا شکریہ ادا گیا اور کہا کہ شعبہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن آپ کی رہنمائی کے لئے موجود ہے تاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ شخصیت میں بھی بہتری اور مثبت نکھار آئے۔