International Conferences   RTI   Tahqeed Research Journal   Event diary  Downloads   Scholarships   Tender  Auction   Career   Contact Us
     Complaint Portal   Rehnumai Markaz   Alumni   Timetable   Online Lecturer   Course catalogue   Latest News & Events   Commercialization Wing     

Awareness Seminar “Hepatitis and breast cancer”

2021-05-02

فیصل آباد()نو جوان نسل کو جب تک ٹیکنیکل ایجوکیشن سے ہمکنار نہیں کریں گے ترقی کی عالمی دوڈ میں بہت پیچھے رہ جائیں گے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرروبینہ فاروق ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ کامرس اور لائنز انٹرنیشنل کلب کے زیر اہتمام” ہیپاٹائٹس اور بریسٹ کینسر” سے متعلق منعقدہ ایک روزہ آگاہی سیمینارمیں کیا انہوں نے کہا کہ جب تک ملک معاشی بحران سے نہیں نکلے گاپینے کے گندے پانی سمیت دیگر مسائل جن میں ہیپاٹائٹس بھی شامل ہے،مقابلہ بہت بڑا چیلنج بن کر سامنے آ رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام مسائل کا واحد حل صرف تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے خاص طور پر خواتین کی تعلیم انتہائی اہم ہے کیونکہ خواتین تعلیم سے فارغ التحصیل ہو کر اگر کوئی نوکری نہیں بھی کر رہی ہوتی تو اس وقت وہ ایک بہترین معاشرے کی تربیت کر رہیں ہوتی ہیں جو کہ سب سے ذیادہ اہم ہے چیمبر آف کامر س سے راؤ سکندر اعظم نے کہا کہ اس وقت جی۔ڈی۔ پی ریشو کے مطابق بہت پیچھے ہیں انہوں نے چائنہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے بعد میں آزاد ہونے کے باوجو د آج عالمی طاقتوں میں شامل ہے اس لئے ہمیں بھی ایسے زریعے تلاش کرکہ متعارف کروانے ہیں جس سے انڈسٹری کو فائدہ پہنچے۔ڈاکٹر جاوید اشرف،ڈاکٹر طاہر محمود باجوہ،راشد منیر اور عبد الرحمن نے بھی خیالات کااظہار کیا آخر میں مہمانوں کو شیلڈ سے نوزا۔

on Dated 2019-11-15