فیصل آباد()ماہ ربیع الاوّل مبارک کی مناسبت سے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں نعت اینڈ قرآت سوسائٹی ڈائریکڑ سٹوڈنٹ افیئرز کے زیر اہتمام محفل میلادمصطفی ﷺکا انعقاد کیا گیا۔پر نور محفل میلاد میں طالبات نے سرورکونین خاتم الانبیاء حضرت محمد ﷺ کے حضور عقیدت کے پھول پیش کیے۔ طالبات نے نہایت خوش الحانی سے ہدیہ نعت،درود پاک،قصیدہ بردہ شریف اور مناقب اہل بیت پیش کر کے حاضرین محفل کے دلوں کو محبت رسولﷺ کی روشی سے منور کیا۔محفل میلاد میں وائس چانسلر گونمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق، ممبر صوبائی اسمبلی فردوس رائے،سابق ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نجمہ افضل، سابق وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی، ڈاکٹر ظل ہما نازلی،ڈ ائریکٹر سٹوڈنٹ افیر اسماء عزیز مس ناہید خالق کے ساتھ ساتھ فکلیٹی اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔