گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی شعبہ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرزکے زیر اہتمام طالبات میں روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی کے لئے سٹی ٹریفک پولیس اور گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور نے کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زندگی کا حسن ترتیب میں ہے دن ،رات ایک ترتیب میں چل رہے ہیں چیونٹیاں اور پرندے بھی ترتیب میں چلتے ہیں ہم تو پھر اشرف الخلوقات ہیں ۔انہوں نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کے بنیادی قوانین کی آگاہی ہونا ضروری ہے تاکہ انجانے ہونے والے حادثات سے بچا جا سکے ۔سٹی ٹریفک آفیسر سید علی رضا اور انچارچ ایجوکیشن سیکشن وقاص علی نے ٹریفک قوانین ،لائسنسز اور روڈ سیفٹی سے متعلق مفید معلومات فراہم کیں۔