گورنمنٹ کا لج ویمن یونیورسٹی میں شعبہ کوالٹی انہانسمنٹ سیل اور USEFP کے اشتراک سے مکمل طور پر فنڈڈسکالر شپ کی آگاہی کے لئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار میں USEFP سے گیسٹ سپیکرز مس مشعل نعیم خان اور مس فائزہ نے طالبات کو درخواست فارم فل کرنے کا طریقہ کار،ریفرینس لیٹر ،GRE ٹیسٹ اور امریکہ کی یونیورسٹیز کے سکالر شپ کے لئے اپلائی کرنے اور حاصل کرنے کا تفصیلی طریقہ کار بتایا۔ انہوں نے طالبات کو بتایا کہ وہ USEFPکی ویب سائٹ سے آن لائن درخواست فارم فل کر سکتے ہیں اور ہمارے ادارے سےGRE ٹیسٹ کی فری تیاری کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہت جلد گورنمنٹ کا لج ویمن یونیورسٹی میں ایک ٹریننگ ورکشاپ کا بھی انعقاد کر رہے ہیں تاکہ طالبات کو GRE ٹیسٹ اور سکالر شپ حاصل کرنے کی عملی تربیت دی جاسکے۔ ا س موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور کا کہنا تھا کہ ایسے سیمینارز کروانے کا مقصد طالبات کو بیرون ملک یونیورسٹیز میں سکالر شپ پر تعلیم حاصل کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ جو طالبات بیرون تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں وہ آسانی کے ساتھ سکالر شپ پر اپلائی کر سکیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اندر لکھنے اور گفتگو کرنے کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کریں اور اپنے اندر برداشت پیدا کرنا سیکھیں تاکہ بیرون ملک دوسرے کلچر کے لوگوں میں رہنے میں آسانی پیدا ہو۔ سیمینار میں فیکلٹی ممبران سمیت طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔