Home Student HandBooks Alumni International Conferences Contact Us                                                                                     

Seminar on Impact of environmental change on vegetable

2021-05-02

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی شعبہ باٹنی کے زیر اہتمام بین الااقومی سیمینار “سبزیوں پر ماحولیاتی تغیرات کے اثرات” کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور نے کی جس میں پندرہ سے زائد ملکی و بین الاقوامی سکالرز نے شرکت کی اور ماحولیاتی تغیر کو کم کرنے میں سبزیوں کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔اس موقع پر وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ نے کہا کہ جیسے جیسے موسموں میں تبدیلی آرہی ہے ویسے ہی سبزیوں کو اگانے کے طریقوں میں بھی جدت آگئی ہے انہوں نے کہا کہ سبزیاں غذائیت سے بھر پور ہوتی ہیں اور موسمیاتی تغیر میں اہم کردار ادا کرتیں ہیں دنیا ئے سائنس سے تعلق رکھنے والی گراں قدر شخصیات ڈاکٹر آرنلڈ(جورجیۂ) نے زمین کی تاریخ اور گلوبل وارمنگ کے نتائج جبکہ ڈاکٹر یوکائی جونگ (چائنہ)نے سبزیوں کی غذائیت اور بارش کی اہمیت سے متعلق آگاہ کیا ۔کانفرس میں ڈاکٹر اشفاق احمد چھٹہ ،ڈاکٹر ممتاز حسین ،ڈاکٹر محمد اقبال ،ڈاکٹر ندرت عائشہ اکرم نے شرکت کی اور مفید معلومات فراہم کیں۔تقریب کے آخر میں شرکاء کو شیلڈ سے نوازا گیا

on Dated 2019-03-28