کسی بھی معاشرہ کی ترقی کیلئے خواتین برابر کی حصہ دار ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا مہذب اور ترقی یافتہ قومیں ماحولیاتی تحفظ پر گہری توجہ دے رہی ہیں اس سلسلے میں پاکستانی قوم کو بھی پیچھے نہیں رہنا چاہیے اور اپنی دھرتی سے پیار کرتے ہوئے ماحول کو خوشگوار اورصاف ستھرا رکھنا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی اور فیصل آبا د ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اشتراک سے کلین اینڈ گرین پروگرا م کے حوالہ سے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو اگر حقیقی طور پر ایک قوم بننا ہے تو تمام بنیادی مسائل پر اکٹھا ہونا ہوگا اور اپنی اونرشپ لینی ہوگی جبکہ ہر قسم کی گندگی اور آلودگی پھیلانے سے احتراز کرنا ہوگا۔انہوں نے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت سرسبز وشادابی کیلئے زیادہ سے زیادہ پودے لگا کران کی آبیاری کرنی ہے۔ انہوں نے کہ ایک صحت مند معاشرہ بننے کیلئے دوسروں کیلئے ایک مثال بننا ہوگا اور ایک ذمہ دار شہری کا فرض ادا کرتے ہوئے اپنے گھر،گلی، محلے،شہر اور ملک کو صاف ستھرا رکھنا ہوگا۔اس موقع پر وائس چانسلر پر و فیسر ڈاکٹر صوفیہ انور نے ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر کوطالبات کو درپیش مسائل پیش کیے جن کو حل کروانے کی انہوں نے یقین دہانی کروائی۔انہوں نے بتایا کہ کلین اینڈ گرین پرگرام کے تحت یونیورسٹی میں بڑی تیزی سے کام جاری ہے جس کیلئے تمام اساتذہ،سٹاف اور طالبات مبارکباد کی مستحق ہیں ۔سی پی او اشفاق احمد خاں نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا اور پھر اس کو چلانا ہماری سب کی ذمہ داری ہے ۔ترقی ایسی ہونی چاہیے کہ آئندہ نسل کا مستقبل داؤ پر نہ لگے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کلین اینڈ گرین مہم کے تحت اپنے تمام پولیس اسٹیشن پر درخت لگائے ہیں ۔ اس موقع پر کلین اینڈ گرین پرگرام کی فوکل پرسن ڈاکٹر عرفانہ لا لہ رخ نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے کچھ تجاویز پیش کیں جن پر متعلقہ حکام کو عملدرآمد کیلئے کہا گیا۔ فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کاشف رضا اعوان نے بتایا کہ گندگی پھیلانے کے رجحان کے خاتمے کیلئے چالان سسٹم متعارف بھی کروا یاجا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آبا دویسٹ مینجمنٹ کمپنی اپنے وسائل اور مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر کی صفائی میں بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ حالیہ صفائی مہم کے دوران اپنی استعداد سے بڑھ کر کام کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی مشینری اور ڈمپر کی تعداد میں اضافہ کیلئے متعلقہ حکام کو درخواست کی ہے جبکہ سڑکوں میں بھی بہتریلانے کا کہا گیا ہے کیونکہ خراب سڑکیں بھی ہماری مشینری کو خراب کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف یونین کونسلز کی صفائی پر خصوصی کام ہور ہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ 4ماہ کے دوران مختلف سکولز کالجز اور یونیوسٹیز میں کلین اینڈ پرگرام کے حوالے سے 4سوسے زائد آگاہی سیمینار ز منعقد کروائے گئے ہیں۔ سیمینار کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر تھے اور صدارت کے فرائض وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر صوفیہ انور نے انجام دیئے جبکہ دیگر مہمانان میں سی پی او اشفاق احمد خاں،فیصل آباد ویسٹ می