گورنمنٹ کا لج ویمن یونیورسٹی میں تمام تقرریاں و تعیناتیاں میرٹ کی بنیاد پر کی جاتی ہیں۔یونیورسٹی کی سابق قائم مقام رجسٹرا ر ڈاکٹر ظل ہما نازلی جو کہ قائم مقام رجسٹرار کے ساتھ ساتھ چئیر پرسن شعبہ کیمسٹری،ڈئریکٹر ایڈوانس سٹڈیز، کوارڈنیٹر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور مختلف کمیٹیو ں کی ممبر اور کونینئرکی ذمہ داریاں انجام دے رہیں تھیں کو ان کے اضافی کام کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے محمد اقبال حسین جو کہ گزشتہ اڑھائی سال سے صرف بطور ڈپٹی رجسٹرار اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں کو یونیورسٹی ایکٹ12(5)(A) کے تحت وائس چانسلر نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے بطورقائم مقام رجسٹرار کی اضافی ذمہ داری سونپی ہیں جو کہ بحیثیت قائم مقام رجسٹرار اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں جبکہ پروفیسر فرزانہ ہاشمی جو کہ ڈائریکٹر کیو۔ای۔سی ، یونیورسٹی خزانچی، کوارڈنیٹر آرٹس اینڈ سوشل سائنسز اور چئیرپرسن شعبہ اکنامکس کی ذمہ داریاں انجام دے رہی تھیں کو ان کے اضافی کام کے بوجھ کو کم کرنے کے لئے ندیم مشتاق کو یونیو رسٹی خزانچی کی ذمہ داری سونپی گئیں ہیں۔اس سے قبل غلام نبی اور عزیز اللہ خزانچی جبکہ پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین خزانچی اور رجسٹرار کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ مزید براں یہ کہ یونیورسٹی کے انتظامی عہدے پر بغیر جنسی تفریق مرد و خواتین دونوں فرائض انجام دے سکتے ہیں۔