Home Student HandBooks Alumni International Conferences Contact Us                                                                                     

One day Training Workshop

2021-05-02

کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے ہر شعبہ میں ریسرچ بہت اہمیت کی حامل ہے۔ ہمیں ملک میں ریسرچ کلچرکو فروغ دینے کے لئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ کامرس کے زیر اہتمام ریسرچ پبلیکیشن کے معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے منعقدہ ایک روزتربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ریسرچر ریسرچ تو کر لیتا ہے لیکن اس کی پبلیکیشن پر توجہ نہیں دیتا جس کی وجہ سے اس کو فروغ نہیں ملتا اور نہ ہی اس سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے اس لئے ریسرچ کی پبلیکیشن پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔اس موقع پر یونیورسٹی آف کوالالمپور ملائیشیاء سے ڈاکٹر عمران قریشی نے ریسرچ،پبلیکیشنزاوراس کی تشکیل سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کیں۔تربیتی ورکشاپ میں فکلیٹی ممبران اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

on Dated 2019-02-06