International Conferences   RTI   Tahqeed Research Journal   Event diary  Downloads   Scholarships   Tender  Auction   Career   Contact Us
     Complaint Portal   Rehnumai Markaz   Alumni   Timetable   Online Lecturer   Course catalogue   Latest News & Events   Commercialization Wing     

Kashmir Solidarity Day

2021-05-02

کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت پاکستان سے جدا نہیں کر سکتی،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصب فوجیوں کے شرمناک مظالم روکنے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے کیلئے دنیا بھر میں آواز بلند کرتے رہیں گے،اقوام متحدہ سمیت عالم اقوام کے مردہ ضمیر کو جھنجھوڑتے ہوئے کشمیریوں کے ساتھ روا رکھی جانے والی سفاکیت کو ختم کروا کر دم لیا جائے گا،مشکل گھڑی میں اپنے کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے بلکہ ان کے شانہ بشانہ ان کی جد و جہد کو تکمیل کے مراحل سے آشکار کیا جائے گا تا کہ وہ آزادانہ طور پر اپنی زندگی گزارنے کے قابل ہو سکیں ،ان خیالات کا اظہار پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے میاں فرخ حبیب نے یوم یک جہتی کشمیر کے حوالے سے گورنمنٹ کالج ویمن یو نیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ا نہوں نے مزید کہا کہ بھارت گزشتہ تین د ہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں بچوں، ماؤں ،بہنوں ،بیٹیوں،نوجوانوں اور بزرگوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ ڈھا رہا ہے جو انسانی حقوق کی پامالی کی بد ترین مثال ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کشمیر کا مسئلہ سر فہرست ہے اور بھارت کے ساتھ تعلقات کشمیر کا مسئلہ حل کیے بغیر بہتر نہیں ہوسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کیلئے جدوجہد کرنے والے کشمیری دہشت گرد نہیں بلکہ اپنی زندگی کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرگورنمنٹ کالج ویمن یو نیورسٹی پروفیسرڈاکٹر صوفیہ انور نے کہا کہ پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے کے طلباء وطالبات کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اس لئے وہ کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے بارے میں زیادہ سے زیادہ مواد شیئر کریں تاکہ پوری دنیا پر بھارت کا مکروہ اور سیاہ چہرہ بے نقاب ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ ففتھ جنریشن وار کے متعلق جاننا بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان گھرانے کا ہر بچہ سپاہی ہوتا ہے جبکہ ہماری افواج دن رات ملک کی سرحدوں کی حفاظت کررہی ہیں اور ہم انہی کی بدولت چین کی نیند سوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دشمن کا آلہ کار نہیں بننابلکہ اس کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانا ہے کیونکہ وہ چاہتا ہے کہ ہم اپنی زبان ، کلچر ،مذہب اور دیگر روایات سے دور ہو جائیں ۔انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر دشمن پاکستان کے خلاف جو پراپیگنڈا کر رہا ہے اس کا بھر پور جواب دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد یونیورسٹی میں سائبر کرائم کے حوالہ سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پولیس، انٹیلی ایجنسیوں کے اعلیٰ عہدیداروں کو مدعو کیا جائے گا تاکہ سوشل میڈیا پر ہونے والے سائبر کرائم اور ان کی روک تھام کے بارے میں طالبات کو آگاہی فراہم ہوسکے۔قبل ازیں یوم یک جہتی کشمیر کے حوالے سے ایک واک منعقد ہوئی جس میں وائس چانسلر پرفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور ، پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے میاں فرخ حبیب، ایم۔ پی۔اے شکیل شاہد ، فیکلٹی ممبران،طالبات ، سٹاف ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

on Dated 2019-02-04