Home Student HandBooks Alumni International Conferences Contact Us                                                                                     

Pak Post, GCWUF sign MoU

2021-05-02

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی اور پاکستان پوسٹ آفس فیصل آباد کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کےئے گئے۔وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرصوفیہ انور نے کہا کہ وہ تہہ دل سے پاکستان پوسٹ آفس کی مشکور ہیں کہ وہ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کو درپیش ڈاک کے مسائل کے حل کے لئے پوسٹ آفس کی سہولت فراہم کرنے جا رہے ہیں جس سے یونیورسٹی فکلیٹی ممبران کو سرکاری ڈاک کے لئے یونیورسٹی سے باہر جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔پاکستان پوسٹ آفس گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کو اپنے موجودہ ڈاک پر آنے والے اخراجات سے 50%فیصد رعایت پر پوسٹ کی سہولت فراہم کر رہا ہے اس موقع پر رجسٹرار ویمن یونیورسٹی محمد اقبال حسین اور پاکستان پوسٹ آفس فیصل آباد کے مینیجر عبد المجید بھی ہمراہ موجود تھے۔

on Dated 2019-01-17