International Conferences   RTI   Tahqeed Research Journal   Event diary  Downloads   Scholarships   Tender  Auction   Career   Contact Us
     Complaint Portal   Rehnumai Markaz   Alumni   Timetable   Online Lecturer   Course catalogue   Latest News & Events   Commercialization Wing     

Annual Awards Distribution Ceremony

2021-05-02

فیصل آباد () گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی شعبہ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے زیر اہتمام چھٹے سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی کمشنر فیصل آباد عشرت علی تھے۔تقریب میں ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف میں پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں اور طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر فیصل آباد عشرت علی نے کہا کہ سپورٹس کی سرگرمیوں میں تمام طالبات کو حصہ لینا چاہئے کیونکہ انسان کی شخصیت کے نکھارنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں خواتین کی سپورٹس میں نت نئی جدت آ رہی ہے اور سپورٹس کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے کسی لحاظ سے ڈاکٹر، انجینئر سے پیچھے نہیں رہتے۔ انہوں نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل آپ سے وابستہ ہے اس لئے تعلیم پر بھرپور توجہ دیں اور اپنے والدین اور اساتذہ کی عزت کریں۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کی طالبات تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف گیمز میں کامیابی حاصل کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کے نیو کیمپس میں سپورٹس گراونڈ تعمیر کئے جائیں گے تاکہ طالبات کو تمام سہولیات میسر آسکیں۔تقریب تقسیم انعامات میں رجسٹرار ڈاکٹر ظل ہما نازلی،کنٹرولر امتحانات رضوانہ تنویر، پروفیسر فرزانہ ہاشمی، کے ساتھ ساتھ تمام پرنسپل آفیسرز اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

on Dated 2020-03-12