Home Student HandBooks Alumni International Conferences Contact Us                                                                                     

2nd day of Job Fair & Industrial Expo-2020

2021-05-02

فیصل آباد () کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لئے خواتین کی تعلیم ناگزیر ہوتی ہے جب تک خواتین پڑھی لکھی نہیں ہوں گی تب تک ایک اچھی قوم نہیں بن سکتی۔ ہمارے ملک میں ارفع کریم جیسا ٹیلنٹ موجود ہے آبادی کا 50 فیصد حصہ خواتین پر مشتمل ہے اوروہ ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار ڈائریکٹر کامسٹس اسلام آباد ساہیوال کیمپس ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام جاری دو روزہ جاب فیئر اینڈ انڈسٹریل ایکسپو 2020ء کے دوسرے روز منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا وقت بھی تھا کہ پاکستا ن جرمنی جیسے ملک کو قرضہ دیتا تھا اور پی۔آئی۔اے دنیا کی بہترین ائیر لائن تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی یوتھ سے بہت سی امیدیں ہیں کہ وہ بہت جلد پاکستان کا کھویا ہوا مقام واپس لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں نوجوانوں کو ایسی پریکٹیکل ٹریننگ دینی ہیں کہ وہ ملک میں اور بیرون ملک اپنا مقام پیدا کریں۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کی طرف سے کامیابی کے ساتھ پہلا جاب فیئر اینڈ انڈسٹریل ایکسپو منعقد کروانے پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق اور فیکلٹی ممبران کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے طالبات کو ہدایت کی کہ وہ نوکری پر اپلائی کرتے وقت کمپنی کی پروفائل چیک کر لینی چاہیے اور کمپنی کی ضرورت کے حساب سے اپنے تعلیمی کوائف اورمہارت کو بنانا چاہیے۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے کہا کہ یہ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کا پہلا جاب فیئر ہے اور اس میں پچاس سے زائد کمپنیز نے حصہ لیا ہے اور وہ طالبات کو جابز اور انٹرن شپ آفر کر رہیں ہیں۔ انہوں نے دو روزہ جاب فیئر اینڈ انڈسٹریل ایکسپو کے انعقاد، اس کی اہمیت اور خواتین کیلئے اس کی افادیت سمیت یونیورسٹی کے مختلف پروگراما ت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ جاب فیئر اینڈ انڈسٹریل ایکسپو سے طالبات کو نوکری حاصل کرنے کے مواقع ملیں گے۔ قبل ازیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت کے ہمراہ جاب فیئر کے حوالے سے لگائے گئے سٹالز کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر رجسٹرا ر ڈاکٹر ظل ہما نازلی، پروفیسر فرزانہ ہاشمی، پروفیسر غزالہ سہیل، پروفیسر رخشندہ شہناز، پروفیسر شبانہ فخر، ڈاکٹر باقر، جی سی یونیورسٹی سے ڈاکٹر عمیر باجوہ، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفئیرز مس اسماء عزیز، ڈاکٹر سمینہ طاہرہ، ڈاکٹر صدف نقوی، میجر شاہد بشیر، میجر ایاز خان دیگر مہمانان ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فیصل آباد کی صدر قراۃ العین، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فیصل آباد سے رضوان اشرف، ٹیکسٹائل انڈسٹری سے ندیم فیاض و دیگر بھی موجود تھے جنہوں نے ایونٹ کے حوالے سے مفصل خطاب کیا۔ جاب فیئر اینڈ انڈسٹریل ایکسپو کے ٹیکنیکل سیشن سے انڈسٹری سے آئے مختلف سپیکرز نے طالبات کو جاب کے حوالے سے مفید معلومات فرا ہم کیں۔ دو روزہ جاب فیئر اینڈ انڈسٹریل ایکسپو کی افتتاحی تقریب کو پیغام پاکستان،دختران پاکستان، پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن، محکمہ تعلیم ہائر ایجوکیشن پنجاب، ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان،گلوبل شیپرز کمیونٹی فیصل آباد،سائیبیکس، فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ، پاکستان پیس کولیکٹو، محکمہ اطلاعات ونشریات حکومت پاکستان اور بعض دیگر اداروں کا اشتراک حاصل ت

on Dated 2020-03-05