International Conferences   RTI   Tahqeed Research Journal   Event diary  Downloads   Scholarships   Tender  Auction   Career   Contact Us
     Complaint Portal   Rehnumai Markaz   Alumni   Timetable   Online Lecturer   Course catalogue   Latest News & Events   Commercialization Wing     

Two Days International Urdu Conference

2021-05-02

فیصل آباد ( )گورنمنٹ کالج ویمن یونیوسٹی فیصل آباد کے شعبہ اردو کے زیراہتمام” اردو زبان و ادب پر مختلف خطوں کے اثرات” کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی اردو کانفرنس کے دوسرے روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق کی زیر صدارت اختتامی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر ریاض مجید، پروفیسر ڈاکٹر یودف خشک چیئر مین اکادمی ادبیات پاکستان، جبکہ پاکستان اوربین الاقوامی مختلف جامعات سے مہمانان اعزازمیں مصر سے فاطمہ بدر صاحبہ، پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ خشک، پروفیسر ڈاکٹر فخر الحق نوری، پروفیسر ڈاکٹرعامر سہیل، پروفیسر سہیل عباس، ڈاکٹر مقبول گیلانی، پروفیسر ڈاکٹر عقیلا جاوید،ڈاکٹر علی کاوسی نژاد اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو یونیورسٹی آف تہران اپران، رجسٹرار ڈاکٹر ظل ہما نازلی، کوآرڈینیٹر آرٹس اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر فرزانہ ہاشمی،کوآرڈینیٹر اسلامک اینڈ اورینٹل لرنگ پروفیسر رخشندہ شہناز، صدر شعبہ اردو گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر زمرد کوثر، دو روزہ بین الاقوامی اردو کانفرنس کی کوآرڈینیٹر و فوکل پرسن جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ بلوچ و دیگر ملکی و غیر ملکی سکالرز شامل تھے۔ اس دو روزہ بین الاقوامی اردو کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی سکالرز کی جانب سے 7 اکیڈمک سیشنز میں 70 سے زائد مقالات پیش کئے گئے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے دو روزہ بین الاقوامی اردو کانفرنس کے کامیاب انعقاد کروانے پر شعبہ اردو کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ اس قسم کی کانفرنسز کے انعقاد سے یونیورسٹی کی انٹرنیشنل رینکنگ میں بہتری آتی ہے اور طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اپنے سیارے کو آلودگی سے بچانے کے لئے خلا میں انڈسٹری منتقل کرنے کی ریسرچ کر رہی ہے اور ہمیں چاہیے کہ جرمن، انگلش و دیگر دوسری زبانوں میں موجود علم کا اردو زبان میں ترجمہ کریں اور اپنے بچے بچے تک وہ علم پہنچائیں کیونکہ اگر ہم نے ایسانہ کیا تو ہم دنیا سے بہت پیچھے رہ جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ گورنمنٹ کالج ویمن یونیوسٹی فیصل آباد تعداد کے لہاظ سے پنجاب کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے اور بہت جلد تحقیقی لہاظ سے بھی اسے ٹاپ کی یونیورسٹیز کی لسٹ میں شامل کریں گے۔ مقررین نے کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے دو روزہ بین الاقوامی اردو کانفرنس کے انعقاد پر شعبہ اردو گورنمنٹ کالج ویمن یونیوسٹی کی کوششوں کہا کہ اردو پاکستان کی قومی زبان ہے اور1973ء کا آئین یہ تقاضہ کرتا ہے کہ اسے دفتری اور سرکاری زبان بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ زبان تہذیبی ورثے کی حامل اور دو قومی نظریے کی بنیادوں میں سے ایک ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اردو زبان، اپنی تہذیب،اپنے اکابرین سے محبت کرنی چاہیے تب ہی ہم اپنی زبان و ادب کو فروغ دینے میں کامیاب ہوں گے۔اس موقع پر دو روزہ بین الاقوامی اردو کانفرنس کی کوآرڈینیٹر و فوکل پرسن جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ بلوچ، ایسوسی ایٹ پروفیسرخالدہ جلال،کانفرنس آرگنائرنگ کمیٹی کی ارکان ڈاکٹر صدف نقوی، اسماء فاروق،بازغہ قندیل، طیبہ نگہت،ڈاکٹر سمیرا شفیع، صباحت ارشد، فائقہ حسنین، آمنہ جبیں،ا فشیں شوکت، عظمیٰ بشیر،شازیہ عندلیب سمیت فیکلٹی

on Dated 2020-02-27