فیصل آباد () ڈائریکٹو ریٹ آف سپورٹس گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام چھٹے سالانہ سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق تھیں جبکہ ان کے ہمراہ مہمان اعزاز چیئر پرسن سپورٹس سائنسز جی سی یونیورسٹی ڈاکٹر عابدہ نصیر، رجسٹرار ڈاکٹر ظل ہما نازلی، کوآرڈینیٹر آرٹس اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر فرزانہ ہاشمی، کوآرڈینیٹر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر غزالہ سہیل، کوآرڈینیٹراسلامک اینڈ اورینٹل لرنگ پروفیسر رخشندہ شہناز،ڈائریکٹر سپورٹس مس فرزان اعظم، کنٹرولر امتحانات رضوانہ تنویر رندھاوا، ڈاکٹر شہلا قاسم، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز مس اسماء عزیز، فیکلٹی ممبران اور طالبات کے تقریب میں شرکت کی۔ سپورٹس فیسٹیول کی تقریب کا باقاعدہ آغاز پرچم کشائی اور قومی ترانے سے کیا گیا۔تقریب کے دوران طالبات نے مختلف رنگا رنگ اور دلکش پروگرامز پیش کئے گئے اور مارچ پاسٹ، ٹیبلوز اور جمناسٹک کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے سپورٹس فیسٹیول کے موقع پر طالبات کے جوش و جذبہ اور ان کی پرفارمنس کی تعریف کی اور کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل اور دوسری ہم نصابی سرگرمیاں بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کے نیو کیمپس میں حکومت کی مدد سے ان ڈور سپورٹس کمپلیکس، کرکٹ گراونڈ، باسکٹ بال گراونڈ، فٹبال گراونڈ تعمیر کیا جائے گا اور سپورٹس کی طالبات کو سکالر شپ و دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گیں تاکہ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کی طالبات نیشنل لیول کی کرکٹ،فٹبال اور دیگر ٹیمیوں میں اپنی جگہ بنا سکیں۔ ڈائریکٹر سپورٹس مس فرزان اعظم نے کہا کہ ہم طالبات کو کھیلوں کی تمام سہولیات فراہم کر یں گے تاکہ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کو اس مقام پر لے جائیں کہ اس کی طالبات ہر مقام پر میڈل جیت کر آئیں۔ سپورٹس فیسٹیول میں فیکلٹی کی طرف سے 50 میٹر ریس،چاٹی ریس، ٹگ آف وار،میوزیکل چئیرکے مقابلے بھی ہوئے۔ آخرمیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے مختلف گیمز میں پوزیشن ہولڈر اول،دوئم،سوئم آنے والی طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے۔