Home Student HandBooks Alumni International Conferences Contact Us                                                                                     

3rd Two Days International Seerat Conference

2021-05-02

فیصل آباد() گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آبادمیں وزارت اطلاعات و نشریات کے اشتراک سے تیسری دو روزہ بین الاقوامی سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان پیس کولیکٹ شبیر انور اور جبکہ مہمان اعزازمحمد ی حاضری الا مصری ۱ٓف مصر،عبداللہ ابوبکر۱ٓف نائیجیریا،ڈاکٹر بدیشہ رحمان،ڈاکٹر سعد ابراہیم،ڈاکٹر محسن رضا ہاشمی،ڈاکٹر حافظ محمد طارق، سعیدہ بانو،لینا شیخ،ڈاکٹر ہارون،محمد عثمان ظفر۱ٓف پاکستان پیس کولیکٹو، پروفیسرڈاکٹر عصمت ناز ڈین آف آرٹ اینڈ سوشل سائنسز دی وویمن یونیورسٹی ملتان، رجسٹرار گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر ظل ہما نازلی، ڈاکٹر اشرف ہمدانی پروفیسر شعبہ عربی پنجاب یونیورسٹی لاہور، ممتاز ماہر نفسیات پرفیسر ڈاکٹر مودت حسین رانا،پروفیسر ڈاکٹر شمس الرحمن،ڈاکٹر نجمہ بانو انچارج شعبہ عربی تھے۔ دو روزہ بین الاقوامی سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سرکار دو عالم، سرور کائنات، فخر موجودات، نبی ۱ٓخر الزماں حضرت محمد ﷺ کی حیات طیبہ ہمارے لئے مکمل نمونہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم جس رسول کریمؐ کے نام لیوا ہیں اپنے طرز زندگی اور اعمال صالحہ سے پورے عالم اقوام پر یہ واضح کر دیں کہ اسلام اور امن ایک ہی چیز ہیں لہٰذا جہاں اسلام اور مسلمان ہوں گے وہاں امن اور خیر خواہی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ آپؐ کی ذ ات و کردار مسلمانوں کیلئے واجب التقلید نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپؐ نے تمام عمر رواداری،تحمل اور برداشت کا عملی مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نفسا نفسی اور پر آشوبی کے دور میں حضورؐ کی تعلیمات، کردار اور حیات طیبہ کو مشعل راہ بنا کر ہم معاشرے میں امن و امان اور احترام انسانیت پیدا کرنے سمیت فلاحی معاشرے کا قیام عمل میں لاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی اورانتہا پسندی ختم کرنے کیلئے بہت سی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات کی جانب سے بھی گلگت بلتستان،آزاد کشمیر سمیت ملک بھر پیغام پاکستان،انتہا پسندی،دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستانی عوام کی قربانیوں کے متعلق سیمینارز،کانفرنسز اور ڈاکومینٹریز کے ذریعے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا میں نفرت انگیز مواد، اشتعال انگیزتقاریر کی وجہ سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے لہٰذا والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کوسوشل میڈیا کے مثبت استعمال بارے بتائیں۔انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کے سامنے فرقہ واریت،انتہا پسندی کے موضوعات کی بجائے روا داری،امن پسندی،اخوت و یگانگت، اتحاد و بھائی چارے،ہم ۱ٓہنگی کی ترغیب دینے کے ساتھ ساتھ ہر مذہب،طبقہ اور مسلک کے لوگوں کے ساتھ یکساں اہمیت و خوش اخلاقی کی ترغیب کی فراہمی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام نے عورت کو اعلیٰ عزت و مقام عطا فرمایا ہے اسلئے دختران پاکستان میں خواتین کے حقوق کی بات کی جاتی ہے کیونکہ دختران پاکستان زندگی کے ہر شعبہ میں ملک وقوم کیلئے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔پیغام پاکستان کی بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھاجبکہ اسلام ایک سچامذہب، پاکستان پرامن ملک اور دوسرے تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام دینی و مذہبی اور سیاسی جماعتوں کا متفقہ فیصلہ ہے کہ اسلام م

on Dated 2020-02-20