فیصل آباد() گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی شعبہ سوشیالوجی کے زیر اہتمام گداگری کے خاتمہ کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت رجسٹرار ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے کی۔واک کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں چند جرائم پیشہ افراد ایسے ہیں جن کا تعلق مافیا سے ہے جو منفی عناصر اور گداگری جیسی لعنت کو ذریعہ معاش بنا کر بیٹھے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ ٹریفک اشاروں اور دیگر رش کے مقامات پر پریشانی کا باعث بننے کے ساتھ ساتھ ایسے لوگوں کے ساتھ ذیاتی بھی ہے جو حقیقی معنوں میں مدد کے حق دار ہیں انہوں نے مزید کہا کہ گداگری لعنت ہے اوراسلام میں اس کی سخت ممانت ہے ہم نے اس کے خلاف آواز اٹھانی ہے تاکہ اس کا خاتمہ ہو سکے اورگداگری سے وابستہ افراد اس قابل ہوں کہ بعزت ذریعہ سے کما سکیں۔واک میں انچارچ شعبہ سوشیالوجی مس فائمہ،ڈائریکٹر کیو۔ای۔سی ڈاکٹر شہلا قاسم،پروفیسر شبانہ فخر سمیت فیکلٹی و طالبات نے شرکت کی۔