Home Student HandBooks Alumni International Conferences Contact Us                                                                                     

One Day Workshop on Time Management

2021-05-02

فیصل آباد () گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی شعبہ سو شیالوجی کے زیر اہتمام ٹائم مینجمنٹ کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت وائس چانسلر پر وفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے کی۔تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پر وفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے کہا کہ کامیاب لوگ اپنے وقت کو بہترین انداز اور مقاصد کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ کامیابی حاصل کرنے کے لئے اپنے وقت کو صرف اہم ترین کاموں میں صرف کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روز مرہ زندگی کے ہر موقع پر ٹائم مینجمنٹ بہت ضروری ہے اسی طرح انٹرویو کے دوران بھی مخصوص وقت کے اندر اندر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنا پڑتا ہے اس لئے ہمیں اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے غیر ضروری کاموں میں وقت ضائع کرنے کی بجائے ہر وقت اپنے مقصد پر توجہ دینی چاہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گیسٹ سپیکرز حنان افتخار اور نعیم یوگی نے کہا کہ پریشانی کی وجہ منفی سوچ ہے ہمیں اپنے اردگرد ماحول کو تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ ذہنی طور پر بھی خود کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں منفی سوچ سے اپنی صحت کے ساتھ ساتھ وقت کو ضائع کرنے کی بجائے مثبت سوچ کے ساتھ اپنے مقصد پر توجہ دینی چاہے۔ تربیتی ورکشاپ میں کواڈینیٹرآرٹس اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر فرزانہ ہاشمی، ڈائریکٹر کیو۔ای۔سی ڈاکٹر شہلا قاسم، انچارجز اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

on Dated 2020-01-29