فیصل آباد () گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی شعبہ ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افئیرز کے زیر اہتمام شہدائے اے پی ایس کی یادمیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق کی قیادت پرُ امن واک کاانعقاد کیا گیا اس موقع پر شہداء کے ایصال ثواب،بلند درجات،ملکی سا لمیت اور امن امان کے لئے دعا بھی کی گئی۔ واک میں کواڈینیٹر آرٹس اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر فرزانہ ہاشمی، فیکلٹی ممبران اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے آرمی پبلک سکول پشاور میں معصوم بچوں کو سفاکی کا نشانہ بنا کر ظلم و بربریت کی انتہا کی تھی اور آج واک کا مقصد شہدائے اے پی ایس کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرنا اور اس بات کا اعادہ کرنا کہ حالات چاہے جیسے بھی ہوں ہم ایک ہیں۔