International Conferences   RTI   Tahqeed Research Journal   Event diary  Downloads   Scholarships   Tender  Auction   Career   Contact Us
     Complaint Portal   Rehnumai Markaz   Alumni   Timetable   Online Lecturer   Course catalogue   Latest News & Events   Commercialization Wing     

Jawan Pakistan Launch Ceremony

2021-05-02

فیصل آباد() پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط ا ور مستحکم کرنا ہے تاکہ مستقبل کا پاکستان قرضے لینے والا نہیں قرضے دینے والا ہو۔وفاقی پارلیمارنی سیکرٹری برائے ریلوے میاں فرخ حبیب ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی شعبہ کمپیوٹر سائنس کے زیر اہتما م منعقدہ پروگرام “کامیاب جوان کامیاب پاکستان”کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم میں سے ہر ایک کے اندر ایک چھپا ہوا کامیاب انسان موجود ہے بس اس گوہر نایاب کو پہچانے کی ضرروت ہے اور کہا کہ کامیاب جوان کامیاب پاکستان وزیراعظم پاکستان عمران خان کا بہت اہم اقدام ہے اور ایک کروڑ نوکریوں کی طرف پہلا قدم ہے سٹارٹ اپ پاکستان کے زریعے نوجوان نہ صرف اپنے لئے بلکہ دوسروں کے لئے بھی مواقع فراہم کرے گا انہوں نے مزید کہا کہ کامیابی کے لئے سب سے پہلے ہمیں اپنے اندر سے نا کامی کے خوف کو ختم کرنا ہو گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے کہا کہ اس وقت نوجوان نسل بہت سے معاشی و معاشرتی مسائل کا شکار ہیں اور سب سے ذیادہ بے روزگاری سے خوف ذدہ ہیں انہوں نے کہا کہ وہ سٹارٹ اپ پاکستان “کامیاب جوان کامیاب پاکستان” پروگرام کے لئے حکومت کی مشکور ہیں کہ وہ نوجوان مرد و خواتین کو با اختیار بنا رہے ہیں اس موقع پر ایم۔پی۔اے فردوس رائے نے کہا کہ پاکستان میں آبادی کا52% حصہ خواتین پر مشتمل ہے اور ہمیں خواتین کے حقوق کے لئے مل کر کام کرناہو گا۔کامیاب جوان کامیاب پاکستان کے فوکل پرسن شہزاد گل کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر “سٹارٹ اپ “پروگرام ملک کی آٹھ یونیورسٹیز میں لانچ کیا جارہا ہے۔ جس میں طلباء کو سرمایہ کے ساتھ ساتھ فری آن لائن ٹریننگ بھی فراہم کی جائے گی۔

on Dated 2019-12-04