GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Annual Sports Festival (March 08, 2018)

پی آر اونمبر21/2018 مورخہ08-03-2018
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
” سالانہ سپورٹس فیسٹیول” 

فیصل آباد() نصابی سرگرمیوں کے ساتھ سا تھ غیر نصابی سرگرمیاں اصول ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے زندگی میں صبر تحمل کے ساتھ آگے بڑھنے کا زینہ ہیں ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے شعبہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام منعقدہ چوتھے سالانہ سپورٹس فیسٹیول میں خطاب کرتے ہوئے کیااور کہا کھیلیں نوجوانوں کی ذہنی و جسمانی نشوونماکے ساتھ شخصیت میں نکھار اور کردار میں پختگی پیدا کرتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑی قوم کا سرمایہ ہیں اورکھیلیں صحت مند معاشرے کو فروغ دیتی ہیں اس سے طلباء کی ذہنی و جسمانی نشوونما ہوتی ہے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سر گرمیاں بچوں کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا کرتی ہیں اور وہ حوصلے ہمت اور خود اعتمادی کے ساتھ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے اس کامیاب سپورٹس فیسٹیول کے لئے شعبہ ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کو مبارک باد دی اور ان کی کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے طالبات کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ طالبات جو سپورٹس میں حصہ لیتی ہیں ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ہر سال سپورٹس گالا کا انقعاد کیا جاتا ہے ۔ سپورٹس فیسٹیول میں مختلف شعبہ جات سے طالبات نے مارچ پاسٹ،100 میٹر ریس ،200 میٹر ریس ،تھری لیگ ریس،چاٹی ریس ،بیک ریس ،رسہ کشی اورڈیبلو میں حصہ لیا۔طالبات کے ساتھ ساتھ فکلیٹی کے درمیان بھی بیڈ منٹن ،ٹیبل ٹینس ،رسا کشی ،100میٹر ریس اور میوزیکل چےئر کا مقابلہ ہوا تقریب کے اختتام پر وائس چانسلر نے پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات اور فکلیٹی ممبران میں انعامات تقسیم کےئے۔اس موقع پر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں والی بال کورٹ کا بھی افتتاح کیا گیا ۔