GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Breast Cancer Awareness Walk

پی آر اونمبر 4/2018 مورخہ30-10-2018
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
فیصل آباد() گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی شعبہ ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیرز اور سائنس سوسائٹی کے زیر اہتمام “چھاتی کے سرطان سے بچاؤ”کے حوالے سے آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کروایا گیا جس کی قیادت /صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور نے کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور نے کہا کہ “چھاتی کا سرطان”یا دوسری جنیاتی بیماریوں سے بچنے اور آئندہ نسل کو ان سے محفوظ رکھنے کے لئے کزن میرج جیسے عوامل سے بچاؤ ضروری ہے کیونکہ خاندان میں سے کوئی بھی فرد اس بیماری میں مبتلا ہو تو اگلی نسل میں منتقل ہونے کے مواقع ذیادہ ہوتے ہیں ۔طا لبات کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی علامت یا مسئلہ ظاہر ہونے کی صورت میں شرمندگی محسوس نہ کریں کیونکہ بروقت تشخیص سے کسی بھی بیماری پر قابو پانا آسان اور قابل علاج ہے۔پروفیسر ڈاکٹر اعجاز شاہ سابق ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کلینیکل او نکولوجی پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد نے بتایا کہ موٹاپا ،شوگر ،جنیاتی عوامل ،ہارمون کا متاثر ہونا اور تابکاری شعاعوں کے اثرات ایسے عوامل ہیں جو کینسر کے موجب بنتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں چھاتی کے سرطان کی شرح اموات دوسرے نمبر پر اس لئے 20خواتین میں سے 14کی موت واقع ہو جاتی ہے جو صرف اور صرف بر وقت تشخیص نہ ہونے کی صورت میں۔ڈاکٹر حمیرا ارشد اور ڈاکٹر عالیہ شائما نے روٹین میں اپنا خود سے معائنہ کرنے کے طریقہ کار سے متعلق آگاہ کیا کہ کس طرح خواتین اپنا ذاتی معائنہ کر کہ جان سکتیں ہیں کہ وہ چھاتی کے سرطان میں مبتلا تو نہیں اور اگر کوئی گلٹی یا کوئی ایسی صورت ہے جو معمول سے ہٹ کرہو تو بروقت معالج کے پاس جا اس پر قابو پا یا جا سکے۔