GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Celebrations of 70th Independence Day of Pakistan (August 14, 2017)

فیصل آباد()گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں 70یوم آزادی کے موقع پر جشن آزادی کا کیک وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر نورین عزیز قریشی،ایم این اے بیگم خالدہ منصور،ایم پی اے ڈاکٹر نجمہ افضل،ایم پی اے مدیحہ رانا ،ایم پی اے بیگم ثریا نسیم اور ایم پی اے فاطمہ فریحہ نے کاٹا۔یوم ٓزادی کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کہا کہ آج پاکستان کا 70واں یوم آزادی ہے آج کے دن ہم سب کو عہد کرنا ہے کہ ہم امید،ہمت اور خود اعتمادی سے ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی جدوجہد میں شامل عظیم خواتین رہنما کی پیروی کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے اپنا حصہ ڈالنا ہے۔انہوں نے ڈئریکٹر سٹوڈنٹ افیرز کے زیر اہتمام یونیورسٹی کی مختلف سوسائٹیز کی طرف سے پیش کردہ پاکستان کی تمام تہذیبوں کی عکاس ڈاکومنٹریز اور شعبہ ہوم اکنامکس پروفیسر ڈاکٹر نگہت بھٹی کی طرف سے پیش کردہ 1942-1948ہسٹری اور پرس کلپنگ کو سراہا اور تمام طالبات کو بہترین کارگردگی پر مبارک باد پیش کی۔وفاقی و صوبائی پارلیمنٹ ممبران بیگم خالدہ منصور،ڈاکٹر نجمہ افضل، مدیحہ رانا اور بیگم ثریا نسیم نے یوم آزادی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک نظریہ اور مقصد کے تحت حاصل کیا ہے اور مہذب قومیں اپنی تمام تر خصوصیات سنبھال کر رکھتی ہیں اور کہا کہ وجود رہے نہ رہے ہمیں وطن کا نام بلند کرنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جموریہ پاکستان کے لئے اگر محترمہ فاطمہ جناح قائد اعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ تحریک آزادی میں شامل نہ ہوتیں تو شاید آج ہم بھی یہاں نہ ہوتے انہوں نے تحریک آزادی میں شامل تمام خواتین کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آزادی کی قدروقیمت کشمیریوں سے پوچھیں جو آج بھی آزادی کے لئے اپنے تن من دھن کی قربانی دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی بہتری کے لئے کام کرنا ہے اور اپنی سوچ اور عمل سے پاکستانی بن کر دکھانا ہے