GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Cheque Distribution Ceremony of Interloop Scholarship (02-10-2017)

پی آر اونمبر 242 مورخہ02-10-2017
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
انٹر لوپ سکالرشپ

فیصل آباد( )گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں انٹر لوپ سکالرشپ پروگرام کے تحت 29محنتی اور ذہین طالبات میں5لاکھ 80ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے گئے۔مفاہمتی یادداشت کے مطابق انٹر لوپ فرسٹ سمسٹر سے آٹھویں سمسٹر تک منتخب 30طالبات کو ان کے بی ایس سیشن کے دوران ہر سمسٹر میں سکالرشپ فراہم کرتی ہے تاکہ یہ ذہین محنتی طالبات بغیر کسی معاشی مسئلے کے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں اور فارغ التحصیل ہو کر فعال شہری کی حیثیت سے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔انٹر لوپ سیشن 2014 سے 2018،15 20سے2019اور سیشن 2016سے 2020کی طالبات میں اب تک 90سکالر شپ تقسیم کر چکا ہے۔ وائس چانسلرگورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے انٹر لوپ سکالرشپ حاصل کرنے والی بچیوں کو مبارک باد دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ محنت اور لگن کے ساتھ اپنی توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں تاکہ فارغ التحصیل ہو کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی انٹر لوپ کی انتہائی شکرگزار ہے جنہوں نے ضرروت مند طالبات کے لئے یونیورسٹی کی مدد کی۔اس پر وقار تقریب میں ان کے ہمراہ (ر)کرنل اعجاز احمد ناصرسپیشل اسسٹنٹ ٹو سی ای او، اورذیشان اکرم بھی موجود تھے۔ 
نئے انٹر لوپ سکالرشپ کے لئے 180طالبات نے درخواست جمع کروائی ہے جس میں 30طالبات کو منتخب کرنے کے لئے انٹر لوپ اور سٹوڈنٹس فنانشل ایڈ آفس کے زیر اہتمام انٹرویو کےئے جا رہے ہیں جس کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔