GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Cheque Distribution Ceremony of Interloop Scholarship (August 30, 2017)

فیصل آباد()وائس چانسلرگورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے بی۔ایس سیشن 2014-18اورسیشن 2015-19کے مختلف شعبہ جات سے 58 ہونہار محنتی طالبات میں گیارہ لاکھ ساٹھ ہزار روپے کے انٹر لوپ سکالرشپ چیک تقسیم کیے ۔انہوں نے انٹر لوپ سکالرشپ حاصل کرنے والی بچیوں کو مبارک باد دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ محنت اور لگن کے ساتھ اپنی توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں تاکہ فارغ التحصیل ہو کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی انٹر لوپ کی انتہائی شکرگزار ہے جنہوں نے ضرروت مند طالبات کے لئے یونیورسٹی کی مدد کی۔اس پر وقار تقریب میں کوارڈینیٹرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر نگہت بھٹی، ایڈوائز کیو ای سی پروفیسرنثار احمد جمیل ،ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، کنٹرولر امتحانات رضوانہ تنویراور سٹوڈنٹ فناشل ایڈ آفیسر اسماء ظہیر بھی موجود تھیں