Downloads        Co-Curricular Socities        Conferences        CMS        ORIC                                                                       Tender        Auction        Career        Email        Contact Us       
GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Cheques distribution ceremony (Punjab Endowment Fund)

ہمارا مقصد حیات انسانیت کی فلاح و بہود ہونا چاہئیے، ہمیں ا نفرادیت کی بجائے اجتمادیت کو فروغ دینا ہے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلوے میاں فرخ حبیب 
ان خیالات کا اظہار وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلوے میاں فرخ حبیب نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے تحت گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں سکالر شپ تقسیم کی تقریب میں کیا،انہوں نے کہا کے تعلیم کے مواقع سب کو میسر آنے چاہیے اور تعلیم ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے زریعے ملک کی تقدیر میں انقلاب لایا جا سکتا ہے ۔وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت پنجاب کی مشکور ہیں کے ا ن کے اس احسن اقدام کی بدولت بہت سی طالبات کو اپنی تعلیم جاری رکھنے کا موقع ملا ہے کہ وہ بغیر کسی معاشی دباؤ و پریشانی کے تعلیم حاصل کر رہی ہیں انہوں طالبات کو سکالرشپ حاصل کرنے پر مبارک باد دی اور اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز رکھنے اور اپنے گریڈز مزید بہتر بنانے کی تلقین کی۔اس تقریب میں ویمن یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی 162 محنتی ہونہار طالبات میں 31لاکھ26ہزار6سو روپے کے سکالرشپ چیک تقسیم کئیے گئے۔اس موقع پروفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلوے میاں فرخ حبیب اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور کے ہمراہ بیگم نادیہ خرم شہزاد ،ڈاکٹر عبدالرحیم بابر ڈوگر و دیگر موجود تھے۔