Downloads        Co-Curricular Socities        Conferences        CMS        ORIC                                                                       Tender        Auction        Career        Email        Contact Us       
GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Cheque Distribution Ceremony of Under the National Research Program, bring a research project

گورنمنٹ کا لج ویمن یونیورسٹی ڈائریکٹوریٹ آف اورک کے زیر اہتمام اساتذہ کو ریسرچ پیپر چھاپنے اور ایچ ۔ای۔سی کے نیشنل ریسرچ پروگرام کے تحت ریسرچ پراجیکٹ لانے پر وظائف کی تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں 9 فیکلٹی ممبران میں ایچ۔ای۔سی کی طرف نیشنل ریسرچ پروگرام کے تحت ریسرچ پراجیکٹ لانے پر وظائف کے چیک تقسیم کئے گئے او ر جبکہ 30فکلیٹی ممبران کو یونیورسٹی کی طرف سے ریسرچ پیپر چھپنے پر وظائف کے چیک تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرصوفیہ انور نے کہا کہ ہم گورنمنٹ کا لج ویمن یونیورسٹی میں ریسرچ کلچر کو فروغ دینے کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایچ۔ای۔سی کی طرف سے مضامین کی کاپی کی پالیسی کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔ انہوں نے ایم۔فل اور پی ۔ایچ۔ڈی کی طالبات اور اساتذہ کو ٹیم ورک کے ساتھ ریسرچ کرنے کی تلقین کی تاکہ ان کی ریسرچ میں بہتری آسکے اور مستقبل میں ذیادہ سے ذیادہ ریسرچ پراجیکٹ حاصل کر سکیں ۔ اس موقع پرڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے گزشتہ سالوں اور 2018 کے دوران گورنمنٹ کا لج ویمن یونیورسٹی کی فیکلٹی کی جانب سے ریسرچ پبلیکیشن میں حاصل کی گئی کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ تقریب میں فیکلٹی ممبران اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔