GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Cheque distribution ceremony under the HEC need based scholarships

پی آر اونمبر49/2018 مورخہ22-06-2018
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
ہائر ایجو کیشن کمیشن نیڈ بیس سکالرشپ

فیصل آباد ( ) “ہائر ایجوکیشن کمیشن نیڈ بیس سکالرشپ ” کے تحت گورنمنٹ کالج ویمن یو نیو رسٹی کی 82طالبات میں میں62لاکھ روپے کے سکا لر شپ چیک تقسیم کئے گئے۔اس موقع پرطالبات سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کہا کہ نیڈ بیس سکالرشپ میں میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے تا کہ ذہین ،ہونہارمحنتی طالبات بغیر کسی معاشی رکاوٹ کے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکالر شپ سے طالبات کو تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے ۔انہوں نے طالبات کو سکالرشپ حاصل کرنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ محنت اور لگن سے تعلیم پر توجہ دیں ۔