GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Condolence Reference (05-12-2017)

پی آر اونمبر255 مورخہ05-12-2017
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
“تعزیتی ریفرنس”

فیصل آباد( )گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں کنٹرولر امتحانات رضوانہ تنویر رندھا واکے شوہر چوہدری تنویر رندھاوا سابق صدر فیصل آباد بار ایسوسی ایشن ایڈوکیٹ سپریم کورٹ(مرحوم) کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا۔ جس میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور بلند درجات کے لیے فاتحہ خانی اور دعا کروائی ۔ جس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی ،ڈاکٹر ظل ہما کے ساتھ ساتھ پرنسپل آفیسرز ،کوارڈنیٹرز، چیئرپرسنز، اساتذہ اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔