GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Laptops Distribution Ceremony under Prime Minister’s Laptop Scheme phase III (May 19, 2017)

فیصل آباد() ۔وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے زیر اہتمام وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم فیز تھری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مواقع وسہولیات سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور بہترین مستقبل کی بنیاد رکھیں۔انہوں نے کہا کہ طالبات کوجدید ترین سہولیات مہیا کرنے کا مقصد ان کو بین الاقوامی سطح پر علم وآگاہی کے مقابلے کے لئے تیار کرنا ہے تاکہ یہ مقامی اور قومی سطح کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں اپنی کامیابی کا لوہا منوا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لیپ ٹاپ حاصل کرنے والی طالبات کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کے طالبات اپنی تعلم پر توجہ دے رہی ہیں اور محنت و لگن کے ساتھ وزیراعظم کے مقررہ کردہ میرٹ کے مطابق لیپ ٹاپ حاصل کر رہیں ہیں۔انہوں نے لیپ ٹاپ حاصل کرنے والی طالبات کو مبارک باد دی اور کہا کہ علم کا ایک قطرہ بھی کہیں سے ملے تو اسے دامن میں سمیٹ لیں او ر ا س پر عمل کرتے ہوئے زندگی کو کامیاب بنائیں انہوں نے تعلیم کے ساتھ ساتھ طالبات کو اپنی صحت اور اچھی خوراک کھانے کی بھی تلقین کی ۔مس سحر حسنین انچارج شعبہ کمپیوٹر سائنس،فوکل پرسن وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم نے طالبات کو لیپ ٹاپ حاصل کرنے پر مبارک باد دی اور کہاکہ فیز تھری کے تحت بی۔اے، بی۔ایس اور ایم۔اے ،ایم ۔ایس۔ سی کے مختلف شعبہ جات سے ہائر ایجوکیشن کمشن (HEC)کی رجسٹریشن کے مطابق 682طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ لیپ ٹاپ حاصل کرنے والی طالبات کی تعداد اور شفاف تقسیم کو مد نظر رکھتے ہوئے انگریزی حروف تہجی کے مطابق تمام شعبہ جات میں تقسیم کئے جائیں گے ۔لیپ ٹاپ کی تقسیم کا یہ سلسلہ اگلے ہفتے تک جاری رہے گا ۔