GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Two Days Event Organized by English Department (May 10-11, 2018)

پی آر اونمبر45/2018 مورخہ10-05-2018
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
“صنفی مساوات”

فیصل آباد() وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی شعبہ انگلش کے زیر اہتمام دو روزہ ورکشاپ “صنفی مساوات”منعقد کروائی گئی جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کی۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت حساس موضوع ہے جس سے ہم سب کا آگاہ ہونا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ اسلام نے آج سے چودہ سو سال پہلے عورت کو تمام حقوق سے نوازا اور حدود کے اند ر رہتے ہوئے حق رائے دیا۔انہوں نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ بہترین تعلیمی اداروں میں علم حاصل کر رہی ہیں جو اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ آپ والدین کے لئے بہت اہم اور قیمتی ہیں۔انہوں نے طالبات سے کہا کہ خود اعتمادی ،جذبہ اور ہمت سے اپنے مقصد پر قائم رہتے ہوئے اپنے اساتذہ اور والدین کا نام روشن کریں ۔معیار اور مقاصد کو بلند رکھیں کامیابی آپ کا مقدر بنے گی۔مس نوشابہ ظفر میر، ڈاکٹر ذاہدہ اور مس قراتلعین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔