GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Events in connection with Independence Day Celebration

پی آر اونمبر51 مورخہ09-08-2018
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
تقریبات بسلسلہ یوم آزادی پاکستان

فیصل آباد()آزادی ہمارا قیمتی سرمایہ ہے جس کے لئے ہمارے آباوء اجداد نے بے بہا قربانیاں دیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی ان خیالات کا اظہار انہوں نے 71ویں یوم آزادی کے سلسلے میں شعبہ ہیلتھ اینڈفیزیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام منعقدہ انٹر ڈیپارٹمنٹل “آزادی بیڈ مینٹن” میچ کی تقریب سے کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج ہمارا معاشرہ انحطاط کا شکار ہے ہم من حیث القوم اپنی اقدار و ذمداریوں کو پس پردہ ڈال کر پر سکون اور بہتر سے بہترین زندگی کی دوڑ میں سر گرم ہیں۔اور کہا کہ ہم قائد اعظم محمد علی جناح،علامہ اقبال کے الگ مملکت کے مقصد فراموش کر بیٹھے ہیں اور کہا کہ ہمیں اپنے مقصد اور منزل کا تعین خود کرنا ہے اور ایسی شمع بن کر جلنا ہے جو برائیوں کے اندھیروں میں امید کی کرن بن کر جگمگائے۔انہوں نے مزید کہا کہ کھیلیں انسان کو حوصلہ ،ہمت اور صبر سیکھاتی ہیں اپنی نا کامی کو تسلیم کرنا بھی بہت بڑی کامیابی ہے ہر وہ کھلاڑی جو میدان میں اترتا ہے وہ فاتح ہے۔اس موقع پر انہوں نے فکلیٹی ممبران اور طالبات کے ہمراہ 71ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا اور طالبات میں تحائف تقسیم کیے۔