GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Events in connection with Independence Day Celebration

پی آر اونمبر54 مورخہ14-08-2018
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
“یوم پاکستان تقریبات”

فیصل آباد ( )ہماری پہچان اور ہمارا تشخص پاکستان سے ہے ۔حصول پاکستان کے لئے ہمارے آباؤ اجداد نے اپنی جان کی قربانیاں دیں جس کے لئے ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کے 71ویں یوم آزادی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان موسمیاتی تبدیلی اور پانی کی کمی جیسے مسائل سے دوچار ہے پاکستان کو ان مسائل سے نکالنے اور سر سبز پاکستان بنانے کے لئے ہم سب کو ذیادہ سے ذیادہ درخت اور پودے لگانے ہیں اور ڈیم کی تعمیر کے لئے فنڈز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی 65% آبادی نوجوان نسل پر مشتعمل ہے انہوں نے ہی پاکستان کو آگے لے کر چلناہے اور پاکستان کو سر سبز اور ترقی یافتہ ملک کی حیثیت سے دنیا کے نقشے پر ابھارناہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہے کہ ہم اپنے اپنے مقام پر رہتے ہوئے اپنے فرائض کو احسن طریقے سے انجام دیں گے اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔یوم آزادی کے سلسلے میں وائس چانسلر کمپلیکس کے احاطے میں پرچم کشائی کی تقریب منعقدکی گئی اس کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے نئے مین گیٹ کا افتتاح بھی کیا گیا “سر سبز پاکستان”پروگرام کے تحت گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں پانچ سو زائد پودے اور درخت لگائے گئے ،طالبات نے تقاریر،ملی نغمے اورٹیبلوز پیش کر کے پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔آخر میں ڈئریکٹر سٹوڈنٹس افیر ز ڈاکٹر شہلا قاسم نے تما م شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔