International Conferences
RTI
Tahqeed Research Journal
Event diary
Downloads
Scholarships
Tender
Auction
Career
Contact Us
Rehnumai Markaz
Alumni
Timetable
Latest News & Events
Commercialization Wing
شعبہ اردو گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کا پہلا پی ایچ ڈی اسکالر شازیہ عندلیب کا ڈیفنس ہوا۔ شازیہ عندلیب کاپی ایچ ڈی کا موضوع "اردو میں خواتین کی افسانہ نگاری (اکیسویں صدی کے تناظر میں)" تھا۔ سپر وائزر ڈاکٹر صدف نقوی کی نگرانی میں یہ تحقیقی کام مکمل ہوا۔ بیرونی ممتحنین میں ڈاکٹر اشرف کمال گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج بھکر میں صدر شعبہ اردو ہیں۔آپ کی تصانیف کی تعداد 35 ہیں۔ آپ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد میں پی ایچ ڈی اور ایم فل کے استاد رہے ہیں۔ آپ بہت سے ایم فل اور پی ایچ ڈی اسکالرزکے سپراوائزر ہیں اور ڈاکٹر نواز کنول صدر شعبہ اردو گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج سانگلہ ہل سے ہیں۔ آپ رومی شناس ہیں۔ آپ کی تصانیف میں رومی اور عبدالعزیز خالد پر بہت کام ہے۔ ڈیفینس میں محترمہ وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر روبینہ فاروق، کنٹرولر رضوانہ تنویر، کوارڈینیٹر ہیومینٹیز اینڈ لینگویجز ڈاکٹر عمرانہ شہزادی، اور تمام شعبہ جات کی چئیرپرسنز نے شرکت کی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے شعبہ اردو کی کارکردگی کو سراہا اور محترمہ رضوانہ تنویر صاحبہ نے شعبہ اردو کو اپنا پہلا کامیاب ڈیفنس کروانے پر مبارکباد دی۔ ڈیفینس میں پی ایچ ڈی اسکالرز نے بھی شرکت کی۔