GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Inaugurated of the up-gradation Day Care Centre (20-10-2017)

پی آر اونمبر249 مورخہ20-10-2017
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
“ڈے کئیر سنٹر”
فیصل آباد()پاکستان کی ترقی کے لئے خواتین کا معاشی طور پر مستحکم ہونا ضروری ہے۔وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ واحیدالدین ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں موجود ڈے کئیر سنٹر کے توسیع منصوبے کے افتاح کے موقع پر کیا۔صوبائی وزیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ حمیدہ وحید الدین نے ویمن یونیورسٹی میں ڈے کیئر سنٹر کا وزٹ کیا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے کی فنڈنگ سے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کے ڈے کیئر سنٹر کو اپ گریڈ کردیا گیا۔اور کہا کہ تمام اداروں میں خواتین کو آگے بڑھنے کے مواقعوں سمیت سازگار ماحول فراہم کرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں تاکہ خواتین ملکی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں ۔صوبائی وزیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ حمیدہ وحیدالدین نے کہاکہ پنجاب حکومت تمام اضلاع میں ڈے کیئر سنٹر اور ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔اور کہا کہ خواتین کی ترقی کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔ شہباز شریف نے خواتین کو سپورٹ کرنے کیلئے اس ڈیپارٹمنٹ کو پروموٹ کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے صوبہ بھر میں ڈے کیئر سنٹر کے قیام کیلئے دو سو ملین کی فنڈنگ کررکھی ہے۔جبکہ پنجاب کے 16 اضلاع میں ورکنگ ویمن ہاسٹک بناچکے ہیں۔ خواتین کیلئے ہر جگہ 15 فیصد کوٹہ بھی دیا گیا ہے۔ ورکنگ پلیس میں کسی خاتون کو ہراسمنٹ کا سامنا ہو تو وہ اس کی بھی صوبائی محتسب کو درخواست دے سکتی ہیں۔ تمام بورڈز اور کمیٹیوں میں 33 فیصد خواتین کی نمائندگی کو لازمی قرار دیا گیا ہے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے ڈے کیئر سنٹر کی سہولیات سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں اساتذہ کے بچوں کیلئے پہلے سے ڈے کیئر سنٹر موجود تھا جس میں جگہ کی کمی کے ساتھ ساتھ سہولیات کی بھی عدم دستیابی تھی جسے اب پنجاب حکومت کی فنڈنگ سے ممکن بنا دیا گیا ہے۔ جبکہ مستقبل میں اسے مزید وسیع کرنے کیلئے 20 لاکھ روپے کی ڈیمانڈ بھجوائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب حکومت میاں شہباز شریف ، ویمن ڈو یلپمنٹ پنجاب اور محترمہ حمیدہ وحیدالدین کی تہہ دل سے مشکور ہیں اور خواتین کی ترقی کے اقدامات کے لئے انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہیں ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ویمن ڈویلپمنٹ ارشد بیگ اور کوآرڈینیٹرزپروفیسر ڈاکٹر نگہت بھٹی،شبانہ فخر،راشدہ ظفر فیکلٹی ممبران اور طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی