GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Inauguratetion of M.A Block, IT Lab, Business Incubation Center, Smart Class Rooms (13-9-2017)

حکومت پنجاب طالب علموں کو اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لئے وسیع پروگرام پر عمل پیرا ہے صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے ان خیالات کا اظہار 
گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں ایم ۔اے بلا ک ،آٹی لیب ،بزنس انکیوبیشن سنٹر اور 25سمارٹ کلاس رومز کے افتتاح کے موقع پر کیا ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی تعلیم کے حوالے سے انقلابی اقدامات کیے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت خواتین کی تعلیم و ترقی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ملکی ترقی میں خواتین کا انتہائی اہم کردار ہے اس موقع پر انہوں نے ویمن یونیورسٹی میں حکومت پنجاب کی طرف سے قائم ای روزگار سنٹر کا بھی دورہ کیا اور طالبات سے آن لائن بزنس کے متعلق معلومات حاصل کیں اوروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی کی خواتین کی ترقی اورخوشحالی کے اقدام کو سراہا اور خوش آئند قرار دیا ۔ کیرئیر کونسلنگ سنٹر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی اور کشف فاونڈیشن کے باہمی اشتراک سے منعقدہ سیمینار میں بھی شرکت کی اور طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین ہر میدان میں شاندار کارگردگی کا مظا ہرہ کر رہی ہیں اورتعلیم میں بھی لڑکیاں لڑکوں سے آگے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اپنی تمام تر صلاحیتیں مثبت اور ترقیاتی کاموں میں صرف کر کے ملک و ملت کا نام روشن کریں ۔
اس موقع پر ایم ڈی روشان ظفراورامینہ قیوم نے بھی خطاب کیا۔