GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Inauguration of First Female E-Rozgaar Center at GCWUF (May 26, 2017)

پی آر اونمبر215 مورخہ 26-05-2017
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
فیصل آبادمیں پہلے ای روزگارسنٹر کی افتتاحی تقریب ۔

فیصل آباد() تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے قابل بنانے کے لئے ای روزگار پراجیکٹ کا آغاز گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں۔وزیر اعلٰی کے خصوصی پروگرام کے تحت تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے قابل بنانے کے لئے ای روزگار کا سنٹر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں قائم کیا گیا ہے، حکومت پنجاب صوبہ بھر میں ایسے 40ای روزگار سنٹر قائم کرے گی۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی کے مشیر و چےئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹرعمر سیف نے جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں ای روزگار سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔چےئر مین پی ٹی آئی بی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایات کے مطابق تعلیم یافتہ نو جوانوں کو بہتر روزگار کمانے کے قابل بنانے کے لئے ای روزگار منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال ای روزگار سنٹرز پر دس ہزار نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ساٹھ فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ملکی سطح پر جامعات سے ہر سال 2لاکھ 50ہزار گرایجوایٹس فارغ التحصیل ہوتے ہیں ۔اس لئے ان کو بہتر روزگار کی فراہمی کے لئے ای روزگار جیسے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ یہ عملی تربیت کے ذریعے روزگار کے بہترین مواقع حاصل کر کے ان سے مستفید ہو سکیں۔وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے ای روزگار کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے کی غرض سے وزیراعلی کے اس پروجیکٹ کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چےئرمین پی ۔ای ٹی۔بی ڈاکٹر عمر سیف کی شراکت کے ذریعے آی۔سی۔ٹی (I.C.T)فری لانسینگ(freelancing)سوفٹ سکلذ(soft skills)کی تربیت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس کا بنیادی مقصدنوجوان نسل کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا ہے تاکہ فنی تعلیم اور ترقی کی نئی جہتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو فروغ دے کر نوجوان بچیوں کو اس سے اپنا ذاتی کاروبار کرنے میں مدد حاصل ہو ۔انہوں نے کہا کہ یہاں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں چار سال کے قلیل عرصے میں طالبات کی تعداد10000ہو گی ہے لہذا اس قسم کا پروجیکٹ وقت کی انتہائی اہم ضرورت کو پورا کرے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سال گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سے ایک ہزار(1000)سے زائدبچیاں گریجوایٹ ہوئی ہیں جن میں تقریبا دو سو (200) شعبہ انفا رمیشن ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر سائنس سے تعلق رکھتی ہیں اور یہ ہمارا پہلا گریجوایٹ batch ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ہماری ذیادہ سے زیادہ بچیاں ای۔روزگار (E.Rozgar)سے مستفید ہوں ۔ تقریب میں ڈاکٹر عمر سیف کے ہمرا مسٹر نبیل قدیر، مسٹر ساجدلطیف بھی موجود تھے جبکہ ایم پی اے ڈاکٹر نجمہ افضل،پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید وائس چانسلر دی یونیورسٹی آف فیصل آباد،ڈاکٹر احسان الحق فکلیٹی ممبران اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔