GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

The Inauguration ceremony of Tree Plantation Campaign in connection with Independence Day Celebration

پی آر اونمبر50/2018 مورخہ07-08-2018
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
“یوم پاکستان تقریبات”

فیصل آباد( ) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں شعبہ نباتات،ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیرز اور اسٹیٹ آفس کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریبات کا آغاز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے ایڈمن بلاک کے احاطہ میں پودا لگا کر دُعا کی گئی اور اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور اس کی دیکھ بھال اوراسے پروان چڑھانے میں اپنا عملی کردار ادا کریں اور مزید کہا کہ ماحول ہمارے پاس امانت ہے ہم نے اسے آنے والی نسلوں کو سونپنا ہے اس لئے ضروی ہے کہ زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں اور غیر ضروری کٹاؤ سے اجتناب کریں انہوں نے مزید کہا کے دنیامیں روز کہیں نہ کہیں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق کانفرنسیں منعقد ہوتی رہتی ہیں ہمیں بھی اس سلسلے میں جہاں تک ہو سکے اپنا کردار ادا کرنا ہے اور ماحول کو آلودگی سے بچانا ہے اور اسے صاف ستھرا رکھنا ہے
اس موقع پر ڈریکٹرز،کوارڈینیڑز،رجسٹرار،کنٹرولر امتحانات ،ٹیچنگ فکلیٹی اور طالبات نے شرکت کی۔