GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Intermediate Orientation

پی آر اونمبر 235 مورخہ11-09-2017
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
Intermediate Orientation

 
فیصل آباد () گورنمنٹ کالج وویمن یوینورسٹی میں ایف،اے ،ایف ،ایس،سی ،آئی،سی،ایس اورآئی،کام میں داخل ہونے والی طالبات کی رہنمائی کے لئے اورینئٹیشن کا انعقاد انچارج انٹر میڈیٹ سیکشن ڈاکٹرطلعت صفدر کے زیر اہتمام کیا گیا جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی تھی انہوں نے یونیورسٹی میں داخل ہونے والی طالبات کو خوش آمدید کیااور کہا کہ یونیورسٹی میں آنے والی نئی طالبات یونیورسٹی کے رولز ،ریگولیشن،اساتذہ اور ایڈمنسٹریشن سے واقف نہیں ہوتیں اور مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے طالبات کو کسی بھی قسم کی پریشانی اور مشکل سے بچانے کے لئے اورینٹیشن کا انقعاد کیاگیاہے انہوں نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب ہما رے ملک کا سنہری مستقبل اور کل کے پاکستان کے علمبردار ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نصف سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے اس لئے ہمیں تعلیم کے زر یعہ ملک میں مثبت تبدیلی لانی ہے اورکہا کہ مطالعہ کا شوق پیدا کریں پڑھائی کو شوق سے اور سوچ سمجھ کر کریں کیونکہ آپ کو نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ قومی اور بین الااقوامی سطح پر خود کو مقابلے کے لئے تیار کرنا ہے انہوں نے کہا کہ آج سے با قاعدہ کلاسس کے انعقاد کرنے کی بنیادی وجہ قائد اعظم کے فرمان “کام کام اور کام”پر مہر ثبت کرنا ہے اور کہا کہ ہمیں اپنے قائدکے عظیم تحفے کو سنوارنا ہے انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے 15 سال مکمل ہونے پر ان کی انتھک کوششوں کو سراہا اور چےئر مین ڈاکٹر مختار احمد اور ان کی ٹیم کو آج 15ویں سالگرہ کی مبارک باد بھی دی
کوارڈنیٹر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر نگہت بھٹی اور ڈئریکٹرایڈوانس سٹڈیز ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے کہا کہ محنت اور لگن سے تما م تر توجہ تعلم پر مرکوز رکھتے ہوئے اپنا والدین اور ادارے کا نام روشن کریں اوراپنی صلاحیتوں کو مثبت کاموں میں استعمال کریں۔