GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Iqbal day celebrations

فیصل آباد()گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی شعبہ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیرء زکے زیر اہتمام “اقبال ڈے”منایاگیاجس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر سوشل ویلفیر اور بیت المال چوہدری حاجی اجمل چیمہ اور ممبر صوبائی اسمبلی فروس رائے تھے۔یوم اقبال کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اجمل چیمہ نے کہا کہ علامہ محمد اقبال ہمارے قومی لیڈر ہیں اخلاقیات کی تعلیم دے کر انہوں نے مسلمان پر اس کی زندگی کے مقصد کو واضع کیا ہے انہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں کے انحطاط کی بڑی وجہ قرآن سنت کی تعلیمات سے دوری اور اخلاقیات کی پست پشی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت بھی دینا ہوگی تاکہ ان میں خود اعتمادی پیدا ہو اور وہ کسی بھی قسم کے حالات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوں۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صو فیہ انور نے کہا کہ اقبال کے افکار کو سمجھنے کے لئے عمر چاہیے اور کہا کہ اقبال نے اپنی شاعری میں نوجوان نسل کوشاہین سے منسوب کیا ہے تاکہ یہ اپنی پرواز بلند رکھیں اپنی منزل متعین کریں اور معاشرے میں بلند مقام حاصل کریں انہوں نے مزید کہا کہ سوشل لائف کے ساتھ ساتھ ہمیں کلام اقبال اور لٹریچر کو بھی اپنے معمول میں شامل کرنا ہے تاکہ اپنی ذات کو پہچان سکیں۔سردار ندیم صادق ڈوگر نے کہا کہ آج ہم آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں تو یہ علامہ محمد اقبال کے خواب کی تعبیر ہے انہوں نے مزید کہا کہ علامہ اقبال نے اپنے افکار کے زریعے مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایا اور انہیں اس قابل کیا کہ وہ الگ وطن حاصل کر سکیں۔پروفیسر ڈاکٹر آصف عزیز اعوان ماہر اقبالیات نے کہا کہ وہ تہذیب ،تہذیب نہیں جہاں انسان کی عزت و توقیر نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ اقبا ل نے انسان کو اس کے مقام و مرتبے سے آشنا کروایا اور خود شناس بنایا۔پروفیسرڈاکٹر شاہدہ یوسف نے کہا کہ جب ملک کے دانش مند ملک کی اصلاح کا بیڑہ اٹھا تے ہیں تو وہ مسائل کی نشان دہی کے ساتھ ساتھ ان کی اصلاح بھی کرتے ہیں انہیں بہتری کی طرف لے جاتے ہیں اور اقبال نے بھی یہ ہی کیا۔یوم اقبال کے حوالے سے سیمینار میں ،محمد امجد حمید گجر ،ڈاکٹر عبدالرحیم بابر ڈوگر،یونیورسٹی فکلیٹی ممبران اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔