GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Kishwar Naheed Visits GCWUF (April 18, 2018)

پی آر اونمبر36/2018 مورخہ18-04-2018
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
کشور ناہید کے ساتھ ایک نشست

فیصل آباد( )گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی شعبہ اردو کے زیر اہتمام بین الاقومی شہرت یافتہ نامورشاعرہ”کشور ناہید “کے ساتھ ایک نشست”کا انعقاد کیا گیاجس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کی۔نشست میں بین الاقوامی ایواڈ یافتہ کشور ناہیدنے اپنی کہانی اپنی زبانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ زمانہ طالبعلمی میں بیت بازی مقابلہ کی تیاری سے احساس ہو ا کہ لکھ سکتی ہوں اور ایسے لکنے کا آغاز ہوا۔انہوں نے کہا کہ خواب اور خاک کے درمیان سلگتی ہوئی عورت کو کامیابی سے ہمکنارکرنے اور اس کو خود شناس بنانے کے لئے قلم کو ہتھیار بنایا ۔انہوں نے کہا کہ عورت خود کے لئے جینا سیکھے خلوص اور سنجیدگی سے آگے بڑھیں تہذیب اورسلیقے کو زندہ رکھیں۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کہا کہ میں تہہ دل سے محتر مہ کشور ناہید کی مشکور ہوں جنہوں نے یونیورسٹی کو تشریف آواری کا شرف بخشاانہوں نے طالبات سے کہاآپ میں سے ہر ایک کواللہ تعالی نے بے شمار صلاحیتوں سے نوازا ہے ان کو بروکار لاتے ہوئے کچھ ایسا کر جائیں جس سے دنیا آپ پر فخر کرے انہوں نے کہا کہ ملک بہت بڑی امانت ہے جو ہم آپ کے حوالے کر رہے ہیں اپنے کردار اور عمل سے ملک کو امن و امان کا گہوارہ بنائیں ۔ ۔انہوں نے کہا کہ کشور ناہید وہ شخصیت ہیں جنہوں نے پوری آزادی اور بے حد خوبصورتی کے ساتھ خواتین کے کردار کی عکاسی کی ہے انہوں نے کہا کہ آج خواتین کی آزادی کا دور ہے جس میں بہت ساری کشور ناہید کی ضرروت ہے جو اپنے قلم کیساتھ تہذیب و تمدن اور روایات کو متعارف کروائیں اورمعاشرے کی اصلاح کریں انہوں نے مزید کہا کہ علم آپ کو سیدھا راستہ دیکھتا ہے اور اندھیروں میں روشن ستارے کا کام کرتا ہے اس لئے تکالیف کو بہادری سے برداشت کریں اور مشکلات میں سے راستہ تلاش کریں کیونکہ زندگی میں خوبصورتی جدوجہد سے آتی ہے ۔انچارج شعبہ اردو ڈاکٹر طاہرہ اقبال نے کہا کہ کشور ناہید کے ساتھ ایک نشست کا مقصد یہ تھا کہ طالبات یہ جان سکیں کہ ایک نامور قلم دان یا فنکار کیسے بنتا ہے انہوں نے مہمان گرامی کو خوش آمدید کہا اور تشریف آوری پر شکریہ اد اکیا۔میزبانی کے فرائض صدف نقوی نے سر انجام دئیے طالبات نے کھڑے ہو کر کشور ناہید کو خراج تحسین پیش کیا ۔