GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Mah-e-Rabi-Ul-Awal Mubarak (30-11-2017)

پی آر اونمبر253 مورخہ30-11-2017
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
“ماہ ربیع الاوّل مبارک”

فیصل آباد()ماہ ربیع الاوّل مبارک کی مناسبت سے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں نعت اینڈ قرآت سوسائٹی ڈائریکڑ سٹوڈنٹ افےئرز کے زیر اہتمام محفل میلادمصطفی ﷺکا انعقاد کیا گیا ۔پر نور محفل میلاد میں طالبات نے سرورکونین خاتم الانبیاء حضرت محمد ﷺ کے حضور عقیدت کے پھول پیش کیے۔ طالبات نے نہایت خوش الحانی سے ہدیہ نعت ،درود پاک،قصیدہ بردہ شریف اور مناقب اہل بیت پیش کئے۔اور حاضرین محفل کے دلوں کو محبت رسولﷺ کی روشی سے منور کیا ۔محفل میلاد میں ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نجمہ افضل وائس چانسلر گونمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی ،ڈاکٹر ظل ہما ،ڈئریکٹر سٹوڈنٹ افیر اسماء عزیز مس ناہید خالق کے ساتھ ساتھ فکلیٹی اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔