GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Meeting of Vice Chancellor Dr. Sofia Anwar with MPA, MNA and others

پی آر اونمبر 2/2018 مورخہ23-10-2018
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد

فیصل آباد ()ممبر قومی اسمبلی فیض اللہ کموکا ، ممبر قومی اسمبلی شیخ خرم شہزاد، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری لطیف نذر گجر ، خالد کموکا ڈاکٹر عبد الرحیم بابر ،و دیگر نے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور سے ان کے آفس میں ملاقات کی پھولوں کے گلدستے پیش کیے ا ور وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ۔انہوں نے ان کی قابلیت اور صلاحیتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ویمن یونیورسٹی میں ان کی تقرری پر تسلی کا اظہار کیا ۔جس پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور نے ان کا شکریہ ادا کیا ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور نے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو یونیورسٹی کے جاری پروجیکٹس ،میرٹ پر داخلے،ٹرانسپورٹ،صاف پانی،لوڈشیڈنگ،نئے کیمپس کی چار دیواری اور دیگر اہم امور سے متعلق آگاہ کیا جس پر ممبران قومی و صوبائی اسمبلی نے ویمن یونیورسٹی کی ڈویلپمنٹ اور کوالٹی ایجوکیشن کے لئے وائس چانسلرکو ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور نے ان کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور ویمن یونیورسٹی کو نہ صرف فیصل آباد بلکہ ملک کی بہترین جامعات کی صف میں لانے کے عظم کا اظہار بھی کیا۔