GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Meeting Regarding Annual Report

پی آر اونمبر01/2018 مورخہ01-01-2018
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
” اجلاس برائے سالانہ رپورٹ”

فیصل آباد( ) بچوں کی بہترین تعلیم و تربیت ہمارا اولین فریضہ ہے وائس چانسلرگورنمنٹ کا لج وویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی ۔۔۔۔۔۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سال نو کی آمد پر انچارجز شعبہ جات کی میٹنگ میں کیا اور کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم طالبات کو وقت کے بدلتے ہوئے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق فن تعلیم سے آراستہ کریں تاکہ فارغ التحصیل ہو کر یہی بچے مارکیٹ میں مقابلہ کر کے نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک اپنا مقام پیدا کر سکیں انچارجز شعبہ جات وڈریکٹر زنے گزشتہ سال کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جس میں نئے داخلہ جات وجاری سمسٹرز کی کارکردگی اور کوالٹی انہسمنٹ سیل(QEC) کی طرف سے کورس فائلز اور ٹیچرز ایولیوایشن سے متعلق آگاہ کیاوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے تمام افرادکو سال نو کی مبارک باددی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیااور توقع ظاہر کی کہ گذشتہ سال کی طرح 2018میں تمام انچارجز پہلے سے زیادہ لگن اور محنت سے کا م کریں گے اور انشاء اللہ یونیورسٹی پہلے سے زیادہ ترقی کرے گی ۔